آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کردیا

جمعرات 25 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار کیا ہے کہ وہ آئندہ سیاسی بیانات دینے سے گریز کریں۔

یہ فیصلہ دبئی میں میچ ریفری رچی رچرڈسن کی سربراہی میں ہونے والی سماعت کے بعد سامنے آیا، فی الحال یہ واضح نہیں کہ سوریا کمار پر مزید کوئی پابندی یا جرمانہ عائد کیا جائے گا یا نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، سیاسی بیان کے بعد سوریا کمار یادو مشکل میں، آئی سی سی نے تحقیقات شروع کر دیں

پاکستانی ٹیم مینجمنٹ نے الزام لگایا تھا کہ سوریا کمار نے 14 ستمبر کو ایشیا کپ کے گروپ میچ میں پاکستان کے خلاف کامیابی کے بعد پریس کانفرنس میں سیاسی نوعیت کے ریمارکس دیے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام نے گزشتہ ہفتے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران اس شکایت کی تصدیق بھی کی تھی۔

اطلاعات کے مطابق سوریا کمار نے اپنی گفتگو میں آپریشن سندور کا حوالہ دیا تھا، بھارتی کپتان نے اس موقع پر کامیابی کو دہشتگردی کے متاثرین اور بھارتی مسلح افواج کے نام کیا تھا۔

یہ معاملہ اس وقت مزید حساس ہوگیا جب پاکستان نے میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے رویے پر بھی باقاعدہ احتجاج درج کرایا، پاکستان کا مؤقف تھا کہ پائی کرافٹ نے بھارت کے خلاف میچ کے دوران ٹاس سے قبل دونوں کپتانوں کو مصافحہ نہ کرنے کا کہا تھا۔ بعدازاں میچ ریفری نے اسے غلط فہمی قرار دیتے ہوئے معافی مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: ’اب پاکستان سے کوئی مقابلہ نہیں‘، اعداد و شمار نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو غلط ثابت کردیا

اسی دوران بھارت نے بھی آئی سی سی میں پاکستان کے 2 کھلاڑیوں، صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ بھارتی مؤقف ہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے سپر فورز کے میچ میں نامناسب اشارے کیے۔ اس شکایت کی سماعت جمعہ کو متوقع ہے۔

صاحبزادہ فرحان نے ایک پریس کانفرنس میں اپنی مشین گن اسٹائل جشن پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ عام طور پر ففٹی کے بعد زیادہ جشن نہیں مناتے، تاہم اس دن اچانک یہ خیال آیا اور انہوں نے یہ انداز اپنایا، اس پر لوگوں کا ردعمل جو بھی ہو، انہیں اس کی پروا نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے خلاف جنگ اختتامی مرحلے کے قریب پہنچ چکی، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان