جرمنی میں جرائم کے بڑھتے ہوئے خوف نے سیاحوں کے ذہنوں میں سوالات اٹھا دیے ہیں کہ کہیں یہ ملک سیاحت کے لیے غیر محفوظ تو نہیں ہوتا جا رہا۔ تاہم اعداد و شمار اور حقائق اس بارے میں تھوڑے مختلف ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جرمنی میں اعلیٰ معیاری تعلیم کے 10 پرکشش شعبے کون سے ہیں؟
جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کی ایک رپورٹ کے مطابق جرمنی دنیا بھر میں اپنی خوبصورت تاریخی عمارات، ثقافتی تنوع اور جدید طرز زندگی کی وجہ سے سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے لیکن حالیہ برسوں میں جرائم کے بارے میں خبروں نے کچھ تحفظات کو جنم دیا ہے۔
جرمنی میں مجموعی طور پر جرائم کی شرح نسبتاً کم ہے اور یہ یورپ کے دیگر ترقی یافتہ ممالک کے مقابلے میں سیاحوں کے لیے محفوظ سمجھا جاتا ہے۔
جرائم کے اعداد و شمار
جرمن پولیس کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پرتشدد جرائم (جیسے ڈکیتی، حملے یا قتل) کی شرح کافی کم ہے اور یہ واقعات زیادہ تر مخصوص علاقوں تک محدود ہوتے ہیں۔
چھوٹے موٹے جرائم جیسے کہ جیب تراشی یا چوری کے واقعات بڑے شہروں جیسے برلن، میونخ اور ہیمبرگ میں زیادہ دیکھے گئے ہیں اور یہ خاص طور پر سیاحتی مقامات اور پرہجوم جگہوں پر رونما ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیے: جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
سنہ 2024 میں جرائم کی شرح میں کچھ اضافہ دیکھا گیا لیکن یہ اضافہ زیادہ تر غیر پرتشدد جرائم جیسے کہ چوری یا دھوکہ دہی سے متعلق تھا۔
سیاحوں کے لیے حفاظتی صورتحال
جرمنی کے بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ، ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
سی سی ٹی وی کیمرے، پولیس کی گشت اور ہنگامی خدمات کی فوری دستیابی سیاحوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے۔
سیاحوں کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ رات کے وقت تنہا غیر روشن علاقوں میں جانے سے گریز کریں اور اپنی قیمتی اشیا کا خیال رکھیں۔
مزید پڑھیں: کیا آپ جرمنی میں لاگو ان دلچسپ و عجیب قوانین سے واقف ہیں؟
جرمنی میں مقامی لوگ عموماً دوستانہ اور مددگار ہوتے ہیں جو سیاحوں کے لیے ایک مثبت تجربہ فراہم کرتے ہیں۔
کیا جرمنی سیاحت کے لیے محفوظ ہے؟
رپورٹ میں بتایا گیا کہ اعداد و شمار اور سیاحوں کے تجربات سے پتا چلتا ہے کہ جرمنی اب بھی سیاحت کے لیے ایک محفوظ ملک ہے۔
تاہم کسی بھی دوسرے ملک کی طرح یہاں بھی بنیادی احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیے: چینی ساختہ آرٹیفیشل انٹلیجنس ڈیپ سِیک کی ایپ پر جرمنی میں پابندی کا خدشہ
اپنی اشیا کی حفاظت، ہجوم والی جگہوں پر چوکنا رہنا اور مقامی قوانین کی پابندی سیاحوں کے تجربے کو مزید محفوظ اور خوشگوار بنا سکتا ہے۔