پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
Washington DC : Had an excellent meeting with FBI Director Kash Patel. We discussed cooperation on illegal immigration, counter-terrorism, and officer exchange programs. His professionalism and vision make him a great partner to work with. pic.twitter.com/CVKtSSL6Gl
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025
محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی شہباز شریف کی قیادت میں امریکا جانے والے وفد کا حصہ ہیں، اس دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی اہم ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، جن میں علاقائی سلامتی، اقتصادی تعلقات اور دوطرفہ تعاون کے امور زیر بحث آئے۔