ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے ہی کھانے ہیں، فردوس عاشق کا صائم ایوب کو مشورہ

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سابق وزیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

سابق وزیراطلاعات فردوس عاشق نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ صائم میں آپ کو کہنا چاہوں گی کہ آپ کے اندر potential ہے لیکن ابھی سردیاں نہیں آئیں کہ انڈے ہی کھانے ہیں، اس سے باہر نکلو۔

یہ بھی پڑھیں: صفر کی بہار، صائم ایوب نے ایشیا کپ میں کتنے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیے؟

فردوس عاشق اعوان نے صائم ایوب کو مشورہ دیا کہ اپنی نیچرل گیم کھیلو، تم جس طرح خوف سے شاٹیں مار رہے ہو یہ تمہارا معیار نہیں ہے اور پہلی بال پر آؤٹ ہونا یہ ہماری بھی بے عزتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو دھونے کے بعد آؤٹ ہو تو ہمیں ٹھنڈ پڑجائے گی، ذرا تھوڑا طور پر تیار ہوکر دباؤ سے باہر آؤ۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان انڈیا کا ایشیا کپ کے فائنل میں ٹاکرا ہونے جارہا ہے۔’میں اپنے شاہینوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ ہم نے رافیل گرائے، ہم نے انڈیا کے تکبر اور غرور کو ملیا میٹ کیا،افواج پاکستان کا جو کام تھا انہوں نے کیا،اب میں کھیل کے میدان میں اترنے والے اپنے محافظوں کو کہنا چاہتی ہوں کہ وہ ہندوستان کو ایک مرتبہ پھر 10 مئی یاد کروادیں۔ ‘

یہ بھی پڑھیں: گول کے بعد ’چائے‘ کا اشارہ، حارث رؤف اور صاحبزادہ فرحان کے بعد محمد عبداللہ کی ویڈیو وائرل

انہوں نے کہا کہ کہا ٹیم کی شکل میں ہمارے سپاہی ایشیا کپ کے فائنل میں ہندوستان سے ٹکرانے جارہے ہیں، ہمارے سپاہی اپنا بھروپو انپٹ دیں۔

انہوں نے صاحبزادہ فرحان کو بھی مشورہ دیا کہ وہ پہلا اوور ذرا روک کے کھیلیں، سیدھی شاٹس نہ ماریں، انہوں نے وکٹ کیپر محمد حارث کے بارے میں کہا کہ وہ کافی اچھی شاٹس کھیلتے ہیں۔’میں آپ کو کہنا چاہوں گی کہ ہر گیند چھکے والی نہیں ہوتی، آخری اوور تک جاؤ، آپ کے اندر یہ پوٹینشل ہے کہ آخری اوور تک جاؤ اور آخری اوور میں رسک لو، پہلی بال پر رسک نہ لو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

وزیراعظم کی طرح صدر بھی انکار کر سکتے تھے استثنیٰ نہیں چاہیے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ