پشاور: پی ٹی آئی کا 5 لاکھ افراد لانے کا دعویٰ، جلسہ گاہ تاحال سنسان

ہفتہ 27 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے عمران خان کی رہائی کے لیے آج رنگ روڈ موٹروے چوک پر جلسہ منعقد کیا جا رہا ہے، جسے پارٹی رہنما تاریخی اجتماع قرار دے رہے تھے۔ تاہم 5 لاکھ افراد کی شرکت کے دعوے کے برعکس جلسہ گاہ تاحال سنسان دکھائی دے رہی ہے۔

جلسہ بے نظیر اسپتال گراؤنڈ میں ہو رہا ہے، جہاں کنٹینرز سے اسٹیج تیار کیا گیا، کرسیاں لگائی گئیں اور لائٹنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے۔


عمران خان کی بہنیں اور پارٹی کے دیگر مرکزی رہنما پشاور پہنچ چکے ہیں۔


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی گزشتہ شب تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تاہم وزیراعلیٰ گنڈا پور نے 20 ستمبر کو ہی اپنی پارٹی کی ناکامی کا عندیہ دے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ: جلسے کی درخواست مسترد، پی ٹی آئی کا ہر صورت جلسہ کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کے رہنما مینا خان آفریدی نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ یہ اجتماع عمران خان کی کال پر منعقد ہو رہا ہے اور اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد شریک ہوں گے۔ ان کے مطابق وفاقی حکومت کے خاتمے کے بعد اسی مقام پر پہلے بھی بڑا جلسہ ہوا تھا اور اس بار بھی پورا پاکستان عمران خان کی آواز پر لبیک کہے گا۔

تاہم زمینی حقائق ان دعووں کی تردید کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ بھرپور صوبائی سرکاری وسائل کے باوجود کارکن بڑی تعداد میں جمع نہیں ہو سکے اور جلسہ گاہ کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود خالی نظر آ رہی ہے۔

خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہونے کے باعث جلسہ گاہ کی تیاریوں میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں تھا اور ٹی ایم اے کے عملے سمیت سرکاری مشینری بھی انتظامات میں شامل رہی۔ لیکن توقع کے برعکس عوامی شمولیت نہ ہونے کے باعث پارٹی رہنماؤں کے دعوے سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بسنت کے رنگ فیشن مارکیٹ میں، پاکستانی برانڈز کی خصوصی کلیکشنز اور آفرز

 بسنت 2026 کو محفوظ اور پرامن بنانے کے لیے لاہور میں سخت حفاظتی انتظامات

ریکارڈ اضافے کے بعد سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی، فی تولہ کتنا سستا ہوا؟

بھارتی فلم دھرندھر نیٹ فلکس پر ریلیز، اصلی فلم کہاں گئی؟

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

ویڈیو

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا سپریم کورٹ کے سامنے دھرنا: احتجاج کے حوالے سے پتے پوشیدہ ہیں، وی نیوز سے خصوصی گفتگو

سخت شرائط کے باوجود اسٹینڈ بائی پروگرام حاصل کیا اور پاکستان کو اقتصادی بحران سے نکالا، شہباز شریف

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کہانی: افغان طالبان سے پاکستانی طالبان تک

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے