دبئی میں آج ہونے والے ایشیا کپ کے فائنل کے لیے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ شائقین کرکٹ اس بڑے ٹاکرے کے شدت سے منتظر ہیں اور اسٹیڈیم ہاؤس فل ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟
نجی ٹیلیویژن کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میں حسن نواز کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے تاہم صائم ایوب کا بیٹنگ آرڈر تبدیل ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب حارث رؤف مکمل فٹ قرار دے دیے گئے ہیں اور ٹیم میں شامل ہوں گے۔
بھارتی ٹیم کی صورتحال کے بارے میں ذرائع نے بتایا کہ ان کے کھلاڑیوں کو فٹنس مسائل درپیش نہیں ہیں۔ ٹورنامنٹ کے ٹاپ اسکورر ابھیشک شرما مکمل فٹ ہیں جبکہ تلک ورما کو بھی فائنل کے لیے کلئیرنس مل گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، جیتنے والی ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملے گی؟
مزید یہ کہ بھارتی ٹیم میں جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی واپسی یقینی بتائی جا رہی ہے، جس کے بعد توقع ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان ایک سخت اور سنسنی خیز مقابلہ ہوگا۔