بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشین کرکٹ کونسل (ACC) کے چیئرمین اور پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) کے سربراہ محسن نقوی سے ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے سے انکار کر دیا، جو باضابطہ طور پر بھارت کے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ (BCCI) کی ہدایات پر مبنی تھا۔
🚨 بریکینگ نیوز… صدر ایشین کرکٹ کونسل محسن نقوی پریزنٹیشن سیریمنی کی اسٹیج پر آگئے ہیں۔ #PakistanCricket #AsiaCup pic.twitter.com/jMqiTcf4Jb
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) September 28, 2025
محسن نقوی نے دباؤ کے باوجود خود ٹرافی پیش کرنے کے اپنے فیصلے پر قائم رہے، اور نتیجتاً ٹرافی دیے بغیر ہی تقریب ختم کر دی گئی۔
Someome just picked up the trophy and walked off the ground with it 🤷 pic.twitter.com/AV5dXMwoDO
— Danyal Rasool (@Danny61000) September 28, 2025
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ کبھی بھی کرکٹ کے کھیل میں بھارت جیسی گندی سیاست نہیں دیکھی جتنی کہ اس ایشیا کپ میں دکھائی گئی ہے۔
🚨 بریکینگ نیوز… پاکستان کرکٹ ٹیم گراؤنڈ میں پریزینٹیشن سیریمنی میں شامل ہونے کے لیے اگئی ہے۔ #AsiaCup pic.twitter.com/ZhX20x07ii
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) September 28, 2025
مزید پڑھیں: بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ایشیا کپ 2025 جیت لیا
تجزیہ کاروں نے مطالبہ کیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ کی عزت کو داغدار کیا ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل کو چاہیے کہ وہ ٹرافی کی تقریب سے ایشیا کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کے ساتھ بائیکاٹ کرنے پر بھارتی ٹیم پر پابندی لگانے پر غور کرے۔
BCCI and Indian Cricket Team have been a disgrace to Asia Cup! The Asian Cricket Council should consider banning Indian Cricket Team for boycotting the trophy presentation from ACC President Mohsin Naqvi. #AsiaCup #IndianCricket
— Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) September 28, 2025
بھارتی کھلاڑیوں نے پہلے میچوں کی طرح آج فائنل میچ کے دوران ٹاس اور میچ کے بعد بھی پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا تھا۔ اسی لیے وہ پاکستانی شخصیت سے ٹرافی وصول نہیں کرنا چاہتے تھے۔