پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ راشد لطیف نے ایشیا کپ 2025 کے فائنل کے بعد بھارتی ٹیم کے رویے پر سخت ردعمل دے کر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر انہوں نے لکھا کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی کی جانب سے معطلی کی مضبوط امیدوار ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: بھارت کی سنسنی خیز کامیابی، تلک ورما ہیرو بن گئے
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی ٹیم ایشیا کپ کا فائنل جیتنے کے بعد صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی سے ٹرافی وصول کیے بغیر چلی گئی۔
Indian cricket team a good candidate for suspension from @ICC after refusing to collect the #AsiaCup2025 trophy and awards from the ACC Chairman. In any other sport, this would have been an open and shut case. But with ICC Chairman, CEO, CFO, Commercial chief, and head of Events… pic.twitter.com/b27IBWMSZy
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) September 28, 2025
راشد لطیف نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اے سی سی چیئرمین سے ٹرافی اور ایوارڈ وصول کرنے سے انکار کر کے کھیل کے وقار کو مجروح کیا ہے۔ ان کے مطابق کسی بھی دوسرے کھیل میں یہ ایک ‘اوپن اینڈ شٹ کیس’ ہوتا اور ٹیم کے خلاف فوری طور پر معطلی کی کارروائی عمل میں آتی۔
یہ بھی پڑھیے: بھارتی ٹیم کی ہٹ دھرمی، محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہیں کی، وننگ ٹرافی دیے بغیر ہی تقریب ختم
انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ آئی سی سی کے چیئرمین، سی ای او، سی ایف او، کمرشل چیف اور ہیڈ آف ایونٹس و کمیونیکیشن سمیت کلیدی عہدوں پر بھارتی عہدیداران موجود ہیں، اس لیے اس بات کے امکانات کم ہیں کہ بھارتی ٹیم کے خلاف کوئی سخت کارروائی ہو۔
راشد لطیف نے اسے کرکٹ کے لیے ایک بدنما دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر جینٹل مین گیم کی روح اور اصل اقدار کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی ہے۔