ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹرافی اپنے نام کرلی، تاہم اس جیت کے بعد کھیل کے میدان میں سیاست کا رنگ بھی غالب آگیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہی کی دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آپریشن سندور یاد آگیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر فوجی انداز اپناتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ کھیل کے میدان میں آپریشن سندور کا بھی وہی نتیجہ رہا۔
#OperationSindoor on the games field.
Outcome is the same – India wins!
Congrats to our cricketers.
— Narendra Modi (@narendramodi) September 28, 2025
’کھیل کے میدان میں آپریشن سندور، نتیجہ وہی، بھارت کامیاب! ہمارے کھلاڑیوں کو مبارک ہو۔‘
وزیر اعظم مودی کے اس بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر جنگ ہی آپ کے فخر کا پیمانہ ہے تو تاریخ پہلے ہی پاکستان کے ہاتھوں آپ کی ذلت آمیز شکستوں کو محفوظ کر چکی ہے۔
If war was your measure of pride, history already records your humiliating defeats at Pakistan’s hands. No cricket match can rewrite that truth. Dragging war into sport only exposes desperation and disgraces the very spirit of the game https://t.co/lqiUATm3wX
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 29, 2025
’کوئی کرکٹ میچ اس حقیقت کو نہیں بدل سکتا۔ کھیل کو جنگ سے جوڑنا صرف مایوسی کو ظاہر کرتا ہے اور کھیل کی روح کو مجروح کرتا ہے۔‘
محسن نقوی نے واضح کیا کہ کھیل کو جنگی بیانیے سے جوڑنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے کھیل کی اصل روح کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، تاہم بھارتی ٹیم نے ٹرافی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے ہاتھوں وصول کرنے سے انکار کر دیا، جو دونوں ملکوں کے کرکٹ تعلقات میں موجود کشیدگی کی عکاسی کرتا ہے۔