اسٹیٹ بینک کی الیکٹرونک بائیکس اور رکشہ اسکیم، عام پاکستانی کیسے فائدہ اٹھا سکتے ہیں؟ 

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے تیار کی گئی وزیراعظم کی الیکٹرک بائیک اور رکشہ اسکیم باضابطہ طور پر متعارف کرا دی گئی ہے۔

اس اسکیم کا مقصد ملک بھر میں سستی اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا ہے، جس کے تحت شہری سود سے پاک فائنانسنگ کے ذریعے الیکٹرک بائیک اور رکشہ خرید سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم، ایک ماہ میں نوجوانوں میں 209 ارب روپے تقسیم

حکومت نے کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کے لیے یہ سہولت مزید قابلِ رسائی بنانے کے لیے سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق الیکٹرونک بائیکس اور رکشہ اسکیم کے تحت ایک لاکھ 16 ہزار الیکٹرونک بائیکس فراہم کی جائیں گی، اسکیم کے تحت  3170 رکشے اور لوڈرز بھی فراہم کیے جائیں گے۔

اس اسکیم کے لیے اسٹیٹ بینک نے فائنانسنگ اور آپریشنل فریم ورک تیار کیا ہے جبکہ کمرشل بینکس پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کی نگرانی میں رقوم کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، اسکیم کے تحت گاڑیاں 2 مرحلوں میں فراہم ہوں گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ای بائیکس کے لیے 2 لاکھ روپے جبکہ الیکٹرونک رکشے اور لوڈرز کے لیے 8 لاکھ 80 ہزار روپے قرض دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:پنجاب حکومت کی گرین ای ٹیکسی اسکیم کیا ہے، کون اپلائی کرسکتا ہے؟

پہلے مرحلے میں 40 ہزار ای بائیکس اور 1 ہزار ای رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

حکام کے مطابق ای بائیکس قرض 2 سال، ای رکشہ قرض 3 سال کے لیے ہوگا، قرض کی پرائسنگ اسلامی اور روایتی بینک، کائیبور پلس 2.75 فیصد پر ہوگی، صارف کو قرض صفر فیصد مارک اپ پر ملے گا۔

وزیراعظم کی اسکیم کے دوسرے مرحلے میں 76 ہزار ای بائیکس اور 2171 ہزار رکشے اور لوڈرز فراہم کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے وزیراعظم یوتھ پروگرام اور پلڈاٹ کا اشتراک

ای بائیکس 25 فیصد خواتین کو  جبکہ 10فیصد ای بائیکس کاروبار کرنے والے افراد مثلاً کوریئرز کو فراہم کی جائیں گی۔

اسی طرح فلیٹ آپریٹرز کو 30 فیصد رکشے اور لوڈرز فراہم کیےجائیں گے، فلیٹ آپریٹر کی اہلیت اسٹیئرنگ کمیٹی طے کرے گی۔

حکومتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ یہ اسکیم طلبا، ملازمین اور چھوٹے کاروباری افراد کے لیے سفری اخراجات کم کرنےسمیت شہروں میں فضائی آلودگی اور کاربن کے اخراج میں بھی کمی لائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح