سندھ حکومت کا پہلی سرکاری ٹیکسی سروس کے آغاز کا فیصلہ

پیر 29 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت سندھ نے ملک کی پہلی سرکاری ٹیکسی سروس دسمبر میں شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے الیکٹرک ٹیکسی (ای وی) منصوبے پر کام تیز کردیا ہے۔

اس سلسلے میں ایک اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی ایم ڈی کنول نظام بھٹو اور دیگر متعلقہ افسران شریک تھے۔

اجلاس کے دوران سینیئر وزیر کو صوبے میں جاری مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہاکہ سندھ حکومت پاکستان میں پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر ٹیکسی سروس شروع کر رہی ہے اور کوشش ہے کہ دسمبر 2025 تک الیکٹرک ٹیکسی سروس بھی عوام کو دستیاب ہو جائے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اس منصوبے میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ شہریوں کو معیاری، ماحول دوست اور جدید سفری سہولیات فراہم کی جائیں۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ منصوبے کے ابتدائی مرحلے میں خواتین کے لیے مخصوص ای وی ٹیکسیاں فراہم کی جائیں گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ حکومت سندھ نے ملک میں پہلی بار ماحول دوست الیکٹرک بسیں اور خطے کی اولین پنک بس سروس متعارف کروائی، جب کہ خواتین اور طالبات کے لیے ’پنک اسکوٹی پروگرام‘ کو بھی بھرپور عوامی پذیرائی ملی۔

ان کا کہنا تھا کہ اب حکومت سندھ خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی اور ساتھ ہی پاکستان کی پہلی ای وی ٹیکسی سروس کے اجرا کی تیاری کر رہی ہے۔ کراچی میں ٹرانسپورٹ کے مسائل کم کرنے کے لیے مزید ڈبل ڈیکر بسیں اور الیکٹرک بسیں شامل کی جائیں گی۔

شرجیل انعام میمن نے یہ بھی واضح کیاکہ ای وی گاڑیوں کی سہولت کو مؤثر بنانے کے لیے انفرا اسٹرکچر اور چارجنگ اسٹیشنز کی تیاری پر تیزی سے کام جاری ہے، تاکہ یہ منصوبہ طویل مدت میں کامیاب اور پائیدار ثابت ہو سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیسلا نے ٹیکساس میں بغیر انسانی ڈرائیور والی ٹیکسی سروس لانچ کردی

آخر میں انہوں نے کہاکہ خواتین کو محفوظ اور کم لاگت کی سفری سہولیات فراہم کرنا حکومت سندھ کی ترجیح ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے کراچی میں ٹرانسپورٹ کے شعبے میں وسیع سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں، اور سندھ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان سمیت 8 اسلامی ممالک کا مشترکہ بیان، غزہ میں امن کے لیے ٹرمپ کی کوششوں کا خیرمقدم

سپریم کورٹ: جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار

دوحہ میں اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو نے معافی مانگ لی ہے، قطری وزارت خارجہ کی تصدیق

کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے

ویڈیو

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

9 ٹرینوں کا اوپن آکشن اور نئی ریل گاڑیوں کا منصوبہ بھی، ریلویز کا مستقبل کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟

سیزیرین کے بعد طبعی زچگی اور مصنوعی دردِ زہ