کینیڈا اور بھارت کے تعلقات میں نیا موڑ، بشنوی گینگ دہشت گرد قرار

منگل 30 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کینیڈا نے بھارت میں قائم بشنوی گینگ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے، جس نے کینیڈا میں سرگرم خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکنوں کے خلاف پرتشدد کارروائیاں کی تھیں۔

وفاقی وزیر برائے پبلک سیفٹی گیری آننداسنگری نے پیر کے روز جاری بیان میں کہا کہ اس اقدام سے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کو کارروائیوں میں آسانی ہوگی اور شہریوں کو اس گینگ کے خوف سے تحفظ ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سکھوں نے کینیڈا میں بھارتی قونصلیٹ کے گھیراؤ کا اعلان کیوں کیا؟

اعلامیے کے مطابق بشنوی گینگ قتل، فائرنگ، آگ زنی اور بھتہ خوری کے ذریعے کمیونٹیز کو خوفزدہ کرتا ہے اور نمایاں سماجی، کاروباری اور ثقافتی شخصیات کو نشانہ بناتا ہے۔

نئے قانون کے تحت کینیڈین شہریوں کے لیے اس گروہ کو مالی یا کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنا جرم ہوگا جبکہ اس کے اثاثے اور اکاؤنٹس منجمد کیے جاسکیں گے۔

گینگ کا سربراہ لارنس بشنوی گزشتہ ایک دہائی سے بھارت کی جیل میں قید ہے مگر تفتیشی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ جیل کے اندر سے ہی موبائل فون کے ذریعے اپنے نیٹ ورک کو چلا رہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بشنوی گروہ کا تعلق مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کے قتل سے بھی جوڑا گیا تھا۔

یہ گروہ 2023 میں اس وقت منظرِ عام پر آیا جب کینیڈین پولیس نے الزام لگایا کہ بشنوی نیٹ ورک نے کینیڈا میں سرگرم خالصتان تحریک کے حامی سکھ کارکنوں کے خلاف پرتشدد مہم چلائی۔

مزید پڑھیں:بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کینیڈا میں سکھوں کیخلاف انٹیلی جنس آپریشن کا حکم دیا، کینیڈا

کینیڈا کی مختلف صوبائی پولیس فورسز کا بھی کہنا ہے کہ یہ گروہ عرصے سے ایسے جرائم میں ملوث رہا ہے۔

ادھر بعض ماہرین نے اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار بھی کیا ہے، کارلٹن یونیورسٹی کی قومی سلامتی کی ماہر لیہ ویسٹ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کی فہرست میں نام شامل کرنے کا عمل اب ضرورت سے زیادہ سیاسی ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: کینیڈا: سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے الزام میں 3 بھارتی شہری گرفتار

’بشنوی گینگ قانونی تعریف کے مطابق دہشت گرد تنظیم نہیں بنتا۔ ان کے مطابق اس طرح کے اقدامات سے دہشت گردی کے خلاف اصل حکومتی اوزار کمزور پڑ سکتے ہیں۔‘

بشنوی گینگ کو دہشت گرد قرار دینے کا مطالبہ رواں سال مختلف رہنماؤں نے کیا تھا، جن میں برٹش کولمبیا کے وزیر اعلیٰ ڈیوڈ ایبی، البرٹا کی وزیر اعلیٰ ڈینیئل اسمتھ اور وفاقی کنزرویٹو رہنما پیئر پولیئیور شامل ہیں۔

پولیئیور نے الزام عائد کیا کہ یہ گروہ برٹش کولمبیا، برامپٹن اور کیلگری کے کاروباری افراد سے بھتہ خوری اور دہشت پھیلانے میں مرکزی کردار ادا کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:کینیڈا نے سکھ رہنما کے قتل میں ملوث ہونے پر بھارتی سفارتکار کو ملک بدر کر دیا

کینیڈا میں اس وقت دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں 88 گروہ شامل ہیں، اس اقدام کے بعد کینیڈا اور بھارت کے درمیان تعلقات میں بھی نیا موڑ آسکتا ہے۔

دونوں ممالک حالیہ برسوں میں خالصتان تحریک اور سکھ رہنماؤں پر حملوں کے الزامات کے باعث سخت سفارتی کشیدگی کا شکار رہے ہیں، تاہم اب نئی حکومت تعلقات کی بحالی کی کوشش کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت کا اسرائیل کو فراہم کردہ اسلحہ غزہ جنگ میں استعمال ہو رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

فیفا، ارجنٹینا اور سازشی نظریات: حقائق کیا کہتے ہیں؟

کینسر علاج میں اہم پیشرفت، 58 سالہ خاتون کو جدید مدافعتی تھراپی دی گئی

عبدالعلیم خان نے ہر صوبے کو 3 حصوں میں تقسیم کرنے کی تجویز دے دی

کیا ٹام ہالینڈ ہمیشہ کے لیے اسپائیڈر مین کو الوداع کہنے والے ہیں؟

ویڈیو

لائیوبلوچستان میں ترقی روکنے کے لیے دہشتگردی کی جاتی ہے، احساسِ محرومی اور نمائندگی کا بیانیہ حقائق کے منافی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘