آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 13واں ایڈیشن کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا جس کا افتتاحی میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان سری لنکا کے بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔
یہ ون ڈے ایونٹ 34 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 31 میچز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔
اس ورلڈ کپ کے مقابلے بھارت اور سری لنکا میں 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیے: ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے شیڈول کا اعلان، پاکستان کا پہلا میچ بھارت سے ہوگا
حالیہ ٹورنامنٹ کو خواتین کرکٹ کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ اس میں 13.88 ملین امریکی ڈالر کی ریکارڈ انعامی رقم رکھی گئی ہے جو مردوں کے 2023 ورلڈ کپ کی انعامی رقم سے بھی زیادہ ہے۔
لیگ اسٹیج میں 8 ٹیمیں آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، پاکستان، بنگلہ دیش اور بھارت حصہ لے رہی ہیں۔
سیمی فائنل مقابلے 29 اور 30 اکتوبر کو ہوں گے جبکہ فائنل کا انعقاد ڈاکٹر ڈی وائی پٹیل اسٹیڈیم، نوی ممبئی میں ہوگا۔ البتہ اگر پاکستان فائنل کے لیے کوالیفائی کرتا ہے تو فیصلہ کن معرکہ کولمبو میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیے: تیاری پوری ہے، بھرپور کارکردگی دکھائیں گے، ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانگی سے قبل ویمنز کرکٹ ٹیم کا عزم
اس ایونٹ میں آئی سی سی، بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان معاہدے کے تحت پاکستان کے تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے جن میں بھارت کے خلاف ہائی پروفائل میچ بھی شامل ہے۔