وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا ہے۔
خیبرپختنوخواہ کابینہ میں اختلافات، دو وزراء مستعفی ہوگئے
وزیر آبپاشی عاقب اللہ،وزیر تعلیم فیصل ترکائی نے استعفی دیا
دونوں وزراء نے استعفے وزیر اعلی کو بھجوا دئیے pic.twitter.com/LslWf7qVEU— Fahim Akhtar Malik (@writetofahim) September 30, 2025
خیبرپختونخوا کے وزیر حکومت عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے استعفے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ارسال کردیے ہیں۔
عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں، جبکہ فیصل ترکئی پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو کارکنوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، اور 27 ستمبر کو پشاور میں ہونے والے جلسے میں ان کے خلاف نعرے بھی لگائے گئے تھے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات میں دونوں وزرا کی شکایت کی تھی، اور انہوں نے وزیراعلیٰ کو فیصلوں کا مکمل اختیار دیا تھا۔ جس کے بعد دونوں وزرا کو کابینہ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔