ویمنز ورلڈ کپ 2025 کا آغاز بھارت کی شاندار جیت سے، سری لنکا کو 59 رنز سے شکست

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں بھارت نے شاندار آغاز کرتے ہوئے سری لنکا کو 59 رنز سے شکست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں

بارش سے متاثرہ اس میچ میں ڈی ایل ایس طریقہ کار کے تحت فیصلہ کیا گیا۔

دیپتی شرما

بھارتی ٹیم کی فتح میں دیپتی شرما نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھاتے ہوئے کلیدی کردار ادا کیا۔

پہلے بیٹنگ میں انہوں نے 53 گیندوں پر 53 رنز بنائے اسکور کی پھر بولنگ میں بھی سری لنکن بیٹنگ لائن کو سخت مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے 3 اہم وکٹیں بھی لیں۔

بارش کے باعث میچ کو 47 اوورز تک محدود کر دیا گیا تھا۔ بھارتی بیٹنگ کا آغاز قدرے سست رہا لیکن امنجوت کور اور دیپتی شرما کی شراکت نے ٹیم کو سہارا دیا۔

مزید پڑھیے: آئی سی سی نے ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کا آفیشل ترانہ جاری کردیا

دونوں کھلاڑیوں نے نصف سینچریاں اسکور کیں اور 100 رنز کی اہم شراکت بھی قائم کی جس کی بدولت بھارت نے 8 وکٹوں پر 269 رنز بنائے۔

سری لنکا کی اننگز

ہدف کے تعاقب میں سری لنکن ٹیم نے تیز آغاز کیا اور خصوصاً بھارتی فاسٹ بولنگ کے خلاف بہتر کھیلی لیکن جیسے ہی اسپنرز اٹیک پر آئیں کھیل کا نقشہ ہی بدل گیا۔

دیپتی شرما، سنیہ رانا اور شری چرانی نے انتہائی مؤثر بولنگ کی اور سری لنکن بیٹنگ کو مسلسل دباؤ میں رکھا اور اس طرح پوری ٹیم 45.4 اوورز میں 211 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کا نیا شیڈول جاری، میزبانی کن شہروں کو ملی؟

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے 13ویں ایڈیشن کا یہ افتتاحی میچ گواٹھی (آسام) بارساپارا کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

یہ ون ڈے ایونٹ 34 دنوں تک جاری رہے گا جس میں 31 میچز شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 2 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے: ’جیسے کو تیسا‘ پاکستان کے ویمنز ورلڈ کپ میچز بھارت کے بجائے سری لنکا منتقل

اس ورلڈ کپ  کے مقابلے بھارت اور سری لنکا میں 5 مختلف مقامات پر منعقد ہوں گے۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم بھی مقابلے میں ہے اور تمام کھلاڑیوں کا عزم بلند ہے۔ پاکستان کے میچز سری لنکا میں ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اہم شعبوں میں شیئرز کی فروخت کا دباؤ، اسٹاک مارکیٹ گراوٹ سے دوچار

سزا یافتہ افراد الیکشن کمیشن یا پارلیمنٹ کا حصہ نہیں بن سکتے، پشاور ہائیکورٹ

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ کی الوداعی ملاقات

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازعہ ٹویٹ کیس کی سماعت، فردِ جرم عائد لیکن کارروائی مؤخر

خیبر پختونخوا سے مری آتے ہوئے لگتا ہے جیسے کسی اور ملک میں آگئے، مریم نواز

ویڈیو

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

جرمنی کا پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام: اس تربیتی پروگرام کے دوران کتنا وظیفہ ملتا ہے؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات