قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ کی الوداعی ملاقات

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے الوداعی ملاقات کی۔

اس موقع پر قائم مقام صدر نے پاک۔ایتھوپیا تعلقات کے فروغ کے لیے سفیر کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے سیاسی، اقتصادی اور عوامی روابط کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ گیلانی نے گرین پاکستان اقدام اور ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے سفیر کی کاوشوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایتھوپین فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئرچیف سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

ملاقات میں ایتھوپیا کے سفیر نے کہا کہ افریقہ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت اور کردار کا معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا پاکستان کو مخلص اور برادر ملک سمجھتا ہے اور پورا افریقہ پاکستان کو خیر خواہ اور دوست ملک کے طور پر دیکھتا ہے۔

ڈاکٹر جمال بکر عبداللّٰہ نے مزید کہا کہ افریقہ ڈے کی تقریبات اور سینیٹ کی قرارداد ہمیشہ تمام افریقی ممالک کو یاد رہیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک مضبوط اور باصلاحیت ملک ہے اور ہمیشہ ان کے دل کے قریب رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سفید جادو، مثبت اور مددگار

متحدہ اپوزیشن کی تشکیل پر اتفاق: کیا مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں یہ اتحاد حکومت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے؟

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘