وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ علیمہ خان پی ٹی آئی کو کمزور کرنے کی خاطر ایم آئی کے لیے کام کررہی ہیں، اور میں نے یہ بات عمران خان کے علم میں لائی ہے۔
اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہاکہ میں نے عمران خان کو بتایا کہ میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے۔
علیمہ خان کے بیٹے کی تین روز میں ضمانت ہوگئی
میری معلومات کے مطابق ملٹری انٹیلی جنس علیمہ خان کو سہولت فراہم کررہی ہے جس سے آپ (عمران خان) کے مقصد کو نقصان پہنچ رہا ہے
علی امین گنڈاپور pic.twitter.com/9ncz44Is3J— Muhammad Faheem (@MeFaheem) September 30, 2025
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور نے علیمہ خان سے متعلق عمران خان کو کیا بتایا؟ تفصیلات آگئیں
وزیراعلیٰ نے کہاکہ عمران خان سے مشاورت کے بعد صوبائی حکومت میں مزید تبدیلیاں اور اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ بانی کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی، جس میں متعدد اہم امور پر مشاورت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ پچھلی ملاقات کے دوران بھی حکومت میں اصلاحات اور ممکنہ تبدیلیوں پر بات چیت ہوئی تھی، اور اس وقت بھی یہ ارادہ ظاہر کیا گیا تھا کہ کچھ اہم فیصلے متوقع ہیں۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اب عمران خان کی ہدایت کے مطابق نہ صرف اصلاحات کی جا رہی ہیں بلکہ کابینہ میں بھی تبدیلیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عاقب اللہ اور فیصل ترکئی کو بانی چیئرمین عمران خان سے مشاورت کے بعد طلب کر کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ یہ دونوں رہنما میری ٹیم کا حصہ رہے ہیں اور حکومتی معاملات میں ایسی تبدیلیاں معمول کا حصہ ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے 2 وزرا نے استعفیٰ دے دیا
علی امین گنڈاپور نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ عمران خان نے پارٹی اور حکومتی سطح پر مختلف معاملات سے متعلق واضح احکامات دیے ہیں، جن پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول آئندہ دنوں میں مزید اقدامات بھی سامنے آئیں گے۔