سلمان کے لیے بریانی، سنجے دت کے لیے چپل اور گووندا کے لیے کپڑے لے کر گیا، کاشف خان کے انکشافات

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف سینئر اداکار و کامیڈین کاشف خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں وہ بھارتی فلمی ستاروں کے لیے کراچی سے خصوصی کھانے، کپڑے اور جوتے لے کر جاتے تھے۔

کاشف خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کام، خاندان اور دیگر حوالوں سے بات چیت کی۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ہم انہیں (بالی ووڈ) کے لوگوں کو اسٹارز سمجھ کر جاتے تھے لیکن ان کے لیے ہم اسٹارز تھے۔ کاشف خان کا کہنا تھا کہ ماضی میں ہم تواتر سے بھارت آتے جاتے تھے۔ جیسے اب کراچی کے دوسرے علاقوں کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں ویسے ہم ممبئی جاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان میرے والد کے مداح ہیں، ربیکا خان

بالی ووڈ کے اسٹارز کو تحفے دینے سے متعلق کاشف خان نے بتایا کہ سنجے دت کو پشاوری چپل چاہیے تھی تو میں نے ان کو بنوا کے دی، گووندا کو کالے رنگ کی قیمص شلوار چاہیے تھی جو ہم کریم سینٹر سے بنوا کے دیتے تھے۔

گفتگو کو آگے بڑھاتے ہوئے کاشف خان نے بتایا کہ بالی ووڈ کے بھائی سلمان خان کو بریانی کھانی تھی تو ہم برنس روڈ (فوڈ سینٹر) سے لے کر گئے تھے کیونکہ وہ مشہور تھی اور حلیم مزیدار سے حلیم بھی لے کر گئے تھے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب ان کی بیٹی ریبیکا نے ٹی وی پر بیٹھ کر کہا کہ شاہ رخ خان میرے والد کے مداح ہیں تو لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا حالانکہ یہ سچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے کام کے وقت سوشل میڈیا نہیں تھا اس لیے لوگوں کو زیادہ علم نہیں تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی بیٹی ربیکا خان کی شادی پر سلمان خان اور شاہ رخ خان نے فون نہیں کیا اور نہ ہی وہ اب کر سکتے ہیں۔ اور اگر وہ فون کریں گے تو ان کے لیے مسائل پیدا ہوں گے، اس لیے بہتر ہے کہ وہ ایسا نہ ہی کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ’مجھے فرق نہیں پڑتا‘، عمرہ وی لاگنگ پر تنقید کرنے والوں کو ربیکا خان کا جواب

واضح رہے کہ فیشن ماڈل، یوٹیوبر و ٹک ٹاکر ربیکا خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا تھا کہ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں۔ ربیکا نے پوڈکاسٹ کے دوران انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ’بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان ان کے والد معروف کامیڈین کاشف خان سے ملنے آئے تھے اور کہا کہ سر ہم آپ کو دیکھتے ہیں اور آپ کو فالو کرتے ہیں کیا کمال کے ایکٹر ہیں آپ‘۔

میزبان کے پوچھنے پر کہ ان کے والد کاشف خان نے کون سے پراجیکٹ میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اس کا جواب دیتے ہوئے ربیکا خان کا کہنا تھا کہ ’انڈیا میں کسی فلم کی پورومشن میں ان کے والد نے شاہ رخ خان کے ساتھ کام کیا ہے اور ان کی تصاویر بھی موجود ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: ربیکا خان اور حسین ترین کی ڈانڈیا نائٹ کی تصاویر نے دھوم مچادی

مشہور کامیڈین کاشف خان نے بھی نجی ٹی وی کے شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ ’ہم ہیوسٹن میں ایک شو کر رہے تھے، اس میں شاہ رخ خان، سیف علی خان، کرینہ کپور، اکشے کمار، کرینہ کیف اور بالی ووڈ کے بڑے ناموں نے شرکت کی تھی‘۔ انہوں نے بتایا کہ ’ہم اس شو کی میزبانی کر رہے تھے تو میں نے پاکستانی پروموٹرز سے درخواست کی کہ شاہ رخ خان سے جا کے پہلے تھوڑا تعارف کروا دیں یہ نہ ہو کہ وہ ہلکے میں لے لیں‘۔

کاشف خان نے بتایا کہ ’جب پروموٹرز نے ان کا تعارف کرانا چاہا کہ یہ پاکستانی کامیڈین ہیں تو شاہ رخ خان نے میرا ہاتھ پکڑ کر اپنے طرف کھینچا اور کہا کہ ان کو کون نہیں جانتا، ان کا تو میں بھی فین ہوں‘۔

انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے ایک بار سلمان خان اور شاہ رخ خان کا ایک ایکٹ کیا تھا۔ جو شاہ رخ خان کے موبائل فون میں موجود تھا اور انہوں نے وہ کلپ نکال کر دکھایا بھی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال میں 2 سالہ آریاتارا شاکیہ نئی زندہ دیوی ’کمارى‘ منتخب

وفاقی اور آزاد کشمیر حکومت کی عوامی ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت

اسنیپ چیٹ ’فری لنچ‘ ختم: یادگار تصاویر، ویڈیوز نہیں گنوانی تو پیسے دیں!

قطر پر حملہ ہوا تو امریکا فوجی مداخلت کرےگا: ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کردیے

فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات