آزاد کشمیر: ایکشن کمیٹی کے پرتشدد احتجاج میں 6 سویلین اور 3 پولیس اہلکار جاں بحق

بدھ 1 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں اب تک 6 سویلین اور 3 پولیس اہلکار جاں بحق ہو چکے ہیں، جبکہ تقریباً 172 پولیس اہلکار زخمی ہیں۔ جن میں سے 12 شدید زخمی ہیں۔

آزاد کشمیر کے محکمہ اطلاعات کے مطابق پرتشدد مظاہروں کے دوران 50 سویلین بھی زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 90 فیصد مطالبات منظوری کے باوجود بھی احتجاج، کیا ایکشن کمیٹی کو صرف لاشیں چاہیے تھیں؟

حکومت نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں، اور سوشل میڈیا پر ایک مخصوص ایجنڈے کے تحت پھیلائی گئی فیک نیوز پر کان نہ دھریں، صرف مستند اور مصدقہ خبروں کو ہی شیئر کیا جائے۔

واضح رہے کہ جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کو آج تیسرا روز ہے، جس کے باعث ریاست میں نظام زندگی مفلوج ہے، اور غذائی بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر نے جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کو مسائل کے حل کے لیے ایک بار پھر مذاکرات کی دعوت دے دی ہے، تاہم ایکشن کمیٹی کی جانب سے ابھی تک کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

حکومت پاکستان نے عوامی ایکشن کمیٹی کے 90 فیصد سے بھی زیادہ مطالبات مان لیے تھے لیکن اس کے باوجود احتجاج کرنے سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان کو اپنی سیاست چمکانے کے لیے لاشیں چاہیے تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوامی مفاد یا بھارتی ایجنڈے کو تقویت؟ ایکشن کمیٹی بے نقاب ہوگئی

یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ معصوم کشمیریوں کی جانوں کا خون کس کے ہاتھ پر ہے؟ ایکشن کمیٹی کے شرپسندوں نے کھلے عام اسلحہ کا استعمال کیا، بے گناہ شہری شہید کیے۔ اس قتل و غارت گری کی براہِ راست ذمہ دار عوامی ایکشن کمیٹی کی وہ قیادت ہے جو ضد پر اڑی، یہ احتجاج نہیں، فساد ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پریش راول کو فلم ’دی تاج اسٹوری‘ کا پوسٹر کیوں ہٹانا پڑا؟

گوگل کا نوجوانوں کے لیے کیریئر اسکالرشپ پروگرام، آئی ٹی اور ڈیجیٹل کورسز مفت

خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو وزیر بنا دیا گیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کا پاکستان سے مصافحے سے گریز کا امکان برقرار

سورا 2 ریلیز: اوپن اے آئی کا یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑنے کا عزم

ویڈیو

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

مسلم سربراہان کے اصرار پر غزہ مسئلے کا حل نکلا، پورے معاملے میں سعودی عرب اور پاکستان کا کردار کلیدی تھا، حافظ طاہر اشرفی

قلم سے لکھنے کا کھویا ہوا فن، کیا ہم قلم سے لکھنا بھول گئے ہیں؟

کالم / تجزیہ

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت

ٹرمپ امن فارمولا : کون کہاں کھڑا ہے؟

غزہ کے لیے مجوزہ امن معاہدہ: اہم نکات، مضمرات، اثرات