مظفرآباد: پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد اور آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مظفرآباد میں پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آزاد جموں و کشمیر کی مشترکہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں کے ساتھ باضابطہ مذاکرات کا آغاز کر دیا۔

 وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کے کے لیے اسلام آباد سے آزاد جموں وکشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں پہنچنے والا 7 وفد  رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر سردار یوسف، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ اور سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان پر مشتمل ہیں۔

مظفر آباد پہنچنے والے وفد نے ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، اس بات کا اعلان وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر اپنی ایک ٹوئٹ میں کیا ہے۔

قبل ازین وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر میں جاری پرتشدد احتجاجات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر احتجاج: وزیراعظم کی ہدایت پر 7 رکنی کمیٹی تشکیل، اسلام آباد میں بھی اہم اجلاس طلب

انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی اور جمہوری حق ہے، لیکن عوامی ماحول کو خراب نہیں کیا جانا چاہیے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایات

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ احتجاجات کے دوران زیادہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں، عوام کے جذبات کا احترام کیا جائے اور سخت رویہ اختیار کرنے سے گریز کیا جائے۔

انہوں نے متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کرنے اور پرتشدد واقعات کی شفاف تحقیقات کرانے کی بھی ہدایت دی۔

مذاکرات کمیٹی میں توسیع

شہباز شریف نے کشمیر کے مسائل کے حل کے لیے قائم مذاکرات کمیٹی کو بھی وسیع کیا ہے، جس میں رانا ثناءاللہ، وفاقی وزیر سردار یوسف، احسن اقبال، قمر زمان کائرہ اور سابق صدر آزاد جموں و کشمیر مسعود خان شامل کیے گئے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے بنائی گئی مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد پہنچ گئی ہے۔

کمیٹی ممبران اسلام آباد ہیلی پورٹ پر مظفر آباد جانے کے لیے تیار ہیں۔

فوری اقدامات اور ہدایات

وزیراعظم نے کمیٹی کو ہدایت دی ہے کہ وہ فوری طور پر مظفرآباد روانہ ہو اور مسئلے کے پائیدار حل کے لیے اقدامات کریں۔ کمیٹی اپنی سفارشات تیار کرکے دفتر وزیراعظم کو پیش کرے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت