ایتھوپیا میں مذہبی تہوار کے دوران چرچ کا عارضی تعمیراتی ڈھانچہ گرنے سے 36 افراد ہلاک

جمعرات 2 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 

 

ایتھوپیا کے شہر آرارتی میں واقع مینجار شینکورا آریرٹی مریم چرچ کی عارضی تعمیراتی ڈھانچہ (اسکیفولڈنگ) گرنے سے کم از کم 36 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

یہ واقعہ بدھ کی صبح تقریباً 7:45 بجے پیش آیا، جب زائرین سالانہ ورجن مریم فیسٹیول کے موقع پر چرچ میں موجود تھے۔

 ہلاکتوں اور زخمیوں کی تفصیلات

ضلع کے پولیس چیف احمد گیبیہو نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی تعداد 36 تک پہنچ چکی ہے اور مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

زخمیوں کی صحیح تعداد واضح نہیں، لیکن کچھ اطلاعات کے مطابق یہ تعداد 200 تک ہو سکتی ہے۔

 امدادی کارروائیاں

مقامی عہدیدار أتنافُو آباتے کے مطابق کچھ افراد اب بھی ملبے کے نیچے ہیں۔ شدید زخمیوں کو ایڈیس ابابا کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ مقامی ایڈمنسٹریٹر تیشالے تیلاہون نے اس حادثے کو کمیونٹی کے لیے بہت بڑا سانحہ قرار دیا۔

واضح رہے کہ اییتھوپیا میں صحت اور حفاظت کے قوانین تقریباً موجود نہیں ہیں اور تعمیراتی حادثات عام ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پارلیمانی رپورٹرز عوام اور پارلیمان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں، ایاز صادق

رنبیر کپور سے شادی کا فیصلہ کیوں کیا، عالیہ بھٹ نے بتا دیا

خیبر پختونخوا کابینہ میں تبدیلی، پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما علی امین گنڈا پور کے نشانے پر

’مریخ پر جینا اور مرنا چاہتا ہوں‘، ایلون مسک کی خواہش

مشتاق احمد خان سمیت تمام گرفتار پاکستانی فوری رہا کیے جائیں، شہباز شریف کا مطالبہ

ویڈیو

مونال کی جگہ اسلام آباد ویو پوائنٹ اب تک کیوں نہیں بنایا گیا؟

مریم نواز پنجاب کے حق کے لیے آواز ضرور اٹھائیں گی، خرم دستگیر

پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم، استعفے آنا شروع ہوگئے

کالم / تجزیہ

پاکستان اور سعودی عرب: تاریخ کے سائے، مستقبل کی روشنی

نیتن یاہو کی معافیاں: اخلاقی اعتراف یا سیاسی مجبوری؟

افغانستان میں انٹرنیٹ کی بندش، پاکستان کے لیے موقع، افغانوں کے لیے مصیبت