قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور ملکی معیشت استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے جس سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان پر اعتماد کر رہے ہیں۔
نوجوان قوت اور سرمایہ کاری
قائم مقام صدر نے کہا کہ نوجوان پاکستان کی سب سے بڑی طاقت ہیں اور ان کے تعاون سے ملک مزید ترقی کرے گا۔
سیاحت کے فروغ کے لیے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے مالم جبہ چیئر لفٹ کا ذکر بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:عظمیٰ بخاری کی شرجیل میمن پر تنقید، بلاول اور یوسف رضا گیلانی کو معتبر قرار دے دیا
دہشتگردی کے خلاف جدوجہد
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی جدوجہد میں دنیا نے ہمارا ساتھ دیا اور ذاتی دکھ کے باوجود انہوں نے امن اور ترقی کا راستہ اپنایا۔ انہوں نے شہدا کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھنے کا عزم بھی دہرایا۔
علاقائی تعلقات
قائم مقام صدر نے پاکستان اور افغانستان کے تاریخی اور جغرافیائی تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔
انہوں نے بھارت کو ممبئی حملوں کے بعد مذاکرات اور تعاون کی پیشکش یاد دلاتے ہوئے دیرینہ مسائل کشمیر، سیاچن اور دہشت گردی کے حل پر زور دیا۔
معیشت اور اتحاد
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحاد اور حکمت سے معیشت مضبوط ہوگی اور ملک میں ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔