نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 27-2026 کے دوران پاکستان کی سربراہی میں ہونے والےایس سی او (شنگھائی تعاون تنظیم) کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کی تیاریوں کے لیے اعلیٰ سطح کی کمیٹی کا اجلاس چیئر کیا۔
اجلاس میں وزیرخارجہ نے تیاریوں کے عمل کی رہنمائی کی اور زور دیا کہ ایس سی او اجلاس کو پاکستان کی شان کے مطابق انعقاد کرنا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں: ایس سی او اجلاس پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
اجلاس میں وزیراعظم کے مشیر طارق باجوہ، قائم مقام سیکریٹری خارجہ، کابینہ ڈویژن، داخلہ، اطلاعات کے سیکرٹریز، چیئرمین CDA، IG ICT اور دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔