وزیر اعظم شہباز شریف کی کامیاب غیر ملکی دوروں کے بعد وطن واپسی، پرتپاک استقبال

جمعہ 3 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف کامیاب غیر ملکی  دوروں  کے بعد وطن واپس پہنچ  گئے۔

اسلام آباد واپسی پر اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق  اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نورخان ائیر بیس پروزیراعظم کا پرتپاک  خیرمقدم کیا۔

استقبال کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم کو کامیاب غیر ملکی دورے پر مبارکباد پیش کی۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں امن معاہدے کے قریب، وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل نے اس منصوبے کی حمایت کی، ڈونلڈ ٹرمپ

اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا اور آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی بھی موجود تھے۔

اپنے دورہ امریکا میں وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت عرب اور اسلامی ممالک کے سربراہوں سے ملاقاتیں کیں.

دورے کے دوران وزیراعظم نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات بھی کی تھی، جس میں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصف منیر بھی شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کو جنگی جرائم پر جوابدہ ٹھہرایا جائے، وزیراعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ٹاسک فورس کی تجویز دیدی

وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں وفد کی قیادت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین اجاگر کیا۔

اس سے قبل دورہ سعودی عرب میں وزیراعظم شہبازشریف نے تاریخی دفاعی معاہدہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

باعزت واپسی کا سلسلہ جاری، 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین وطن لوٹ گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سردی کا امکان

سعودی عرب 2034 میں ’سب سے دلچسپ ورلڈ کپ‘ منعقد کرنے کے لیے پرعزم

جی-7 ممالک کا روس پر دباؤ بڑھانے اور ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کی حمایت کا اعلان

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ