پنجاب میں وہیکل ایمیشن ٹیسٹنگ کی مفت سہولت ختم کردی گئی ہے، اب گاڑی مالکان کو ٹیسٹنگ کے وقت فیس ادا کرنا ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں گاڑیوں کے دھویں کی انسپکشن کا آغاز، ایس او پیز جاری
محکمہ ماحولیات نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹو، تھری اور فور وہیلرز کے لیے الگ الگ کیٹیگریز میں فیس مقرر کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق موٹرسائیکل کی فیس 100 روپے جبکہ رکشے کی فیس 300 روپے ہوگی۔
1000 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 500 روپے، 1500 سی سی تک 800 روپے، 2500 سی سی تک 1000 روپے اور 4500 سی سی تک 1500 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ٹریفک چالان جمع نہ کروانے پر کاریں، بائیکس کی نیلامی کا خطرہ
4500 سی سی سے زائد گاڑیوں کے مالکان کو 2000 روپے فیس ادا کرنا ہوگی جو ای پی اے کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائے گی۔