امریکی ریاست مشی گن کے ایک شہری کو اُس وقت خوشگوار حیرت ہوئی جب اسے معلوم ہوا کہ لاٹری کا جیک پاٹ ٹکٹ دراصل اُنہی کے پاس ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’ساؤتھ کیرولائنا خاتون نے دو ماہ میں دوسری بڑی لاٹری جیت لی‘
45 سالہ اوٹسگو کاؤنٹی کے رہائشی نے مشی گن لاٹری حکام کو بتایا کہ انہوں نے گیلوڈ ساؤتھ ای زی مارٹ سے کلب کینو ’دی جیک‘ کا ٹکٹ خریدا تھا۔ انعامی رقم 5 لاکھ 64 ہزار 219 ڈالر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ کبھی کبھار ہی کھیلتے ہیں لیکن ’دی جیک‘ صرف اُس وقت کھیلتے ہیں جب انعامی رقم 1 لاکھ ڈالر سے زیادہ ہوجائے۔ اس بار انہوں نے 30 ڈراز کے لیے ٹکٹ خریدا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: شوہر کی پیشگوئی سچ ثابت، خاتون نے لاٹری میں ڈیڑھ لاکھ ڈالر جیت لیے
انہوں نے بتایا کہ جب موبائل ایپ پر ڈراز کا نتیجہ دیکھا تو افسوس ہوا کہ انعام کسی اور نے جیت لیا ہے، لیکن جیسے ہی اپنے ٹکٹ کو اسکین کیا تو پتا چلا کہ اصل فاتح وہ خود ہیں۔
خوش قسمت شہری نے کہا کہ پہلا خیال یہی آیا کہ اتنی بڑی رقم کے ساتھ کیا کیا جائے۔ بعد ازاں انہوں نے فیصلہ کیا کہ یہ رقم سرمایہ کاری میں لگائی جائے گی۔