سعودی عرب کے شمال مغربی علاقے العُلا کے قریب تیماء کے صحرا میں واقع ایک نایاب قدرتی چٹان، جسے مقامی طور پر (Bride Rock) دلہن چٹان کہا جاتا ہے، اپنی انوکھی ساخت اور دلکش قدرتی حسن کے باعث سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان میں ’امید کی شہزادی‘ کو محافظ مل گئے
رائل کمیشن برائے العُلا کے مطابق، یہ چٹان 460 ملین سال (46 کروڑ سال) پرانی ہے۔ اس کی تہیں اُس دور میں سمندری تلچھٹ سے بنی تھیں جب یہ علاقہ قدیم براعظم گونڈوانا کے کنارے واقع تھا۔ بعد ازاں ارضیاتی پلیٹوں کی نقل و حرکت نے اسے موجودہ مقام تک پہنچا دیا۔
مزید پڑھیں: قصور میں انوکھا واقعہ: دلہا ریسکیو 1122 کی کشتی میں دلہن لینے پہنچ گیا
یہ چٹان انسانی شکل کی مانند دکھائی دیتی ہے گویا ایک دلہن صحرائی منظر میں اپنا لباس تھامے کھڑی ہو۔
اطراف میں پھیلے پتھریلے میدانوں میں قدیم سمندری جانداروں کے فوسلز بھی پائے گئے ہیں، جو اس خطے کی طویل ارضیاتی تاریخ اور تبدیلیوں کا ثبوت ہیں۔














