اسرائیل نے غزہ کے لیے امدادی سامان لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے مزید 171 ارکان کو ملک بدر کردیا ہے، جن میں گریٹا تھمبرگ بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی وزارتِ خارجہ کے مطابق ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو یونان اور سلوواکیہ بھیج دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گلوبل صمود فلوٹیلا میں شامل سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی گرفتاری پر اہلیہ کا اہم بیان
’ان کارکنوں کا تعلق یورپ اور امریکا کے مختلف ممالک سے ہے جن میں یونان، اٹلی، فرانس، آئرلینڈ، سویڈن، پولینڈ، جرمنی، بلغاریہ، لیتھوانیا، آسٹریا، لکسمبرگ، فن لینڈ، ڈنمارک، سلوواکیہ، سوئٹزرلینڈ، ناروے، برطانیہ، سربیا اور امریکا شامل ہیں۔‘
171 additional provocateurs from the Hamas–Sumud flotilla, including Greta Thunberg, were deported today from Israel to Greece and Slovakia.
The deportees are citizens of Greece, Italy, France, Ireland, Sweden, Poland, Germany, Bulgaria, Lithuania, Austria, Luxembourg, Finland,… pic.twitter.com/DqcGLOJov7
— Israel Foreign Ministry (@IsraelMFA) October 6, 2025
فلوٹیلا میں شریک پاکستانی سابق سینیٹر مشتاق احمد خان اب بھی اسرائیل کی حراست میں موجود ہیں اور ان کی رہائی سے متعلق تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہیں آئی۔
اس سے قبل اسرائیل 450 سے زیادہ گرفتار کارکنوں میں سے 170 افراد کو پہلے ہی واپس ان کے وطن بھیج چکا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے انسانی امداد لے جانے والے ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے تمام ارکان کو گرفتار کرلیا تھا، جس کے بعد انہیں ڈی پورٹ کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں، ترجمان دفتر خارجہ
حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ عمان میں قائم سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی محفوظ رہائی اور واپسی کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون اور مدد سے اس عمل کے آئندہ چند روز میں مکمل ہونے کی امید ہے۔