مریم نواز معافی نہیں مانگیں گی لیکن وزیراعلٰی کے منصب سے بیان بازی کو طول نہ دیا جائے: نواز شریف کی ہدایت

پیر 6 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیراعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف جنیوا سے علاج کروا کر چند روز قبل لاہور پہنچے ہیں۔ اب وہ پچھلے کئی روز سے جاتی امرا میں ہی ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق جنیوا سے واپسی کے بعد وہ مری نہیں گئے بلکہ لاہور میں ہی موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی کشیدگی: مریم نواز کے بیان پر پیپلز پارٹی کا سینیٹ اجلاس سے پھر واک آؤٹ

دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف نے میاں نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی سربراہ نواز شریف کو اپنے حالیہ بیرون ممالک کے دورے سے متعلق آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران شہباز شریف نے نواز شریف کو پاکستان کو ملنے والی عالمی کامیابیوں اور معاہدوں کے حوالے سے بھی بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان چلنے والی لفظی گولہ باری کا بھی ذکر ہوا۔ اس موقع پر نواز شریف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو کہاکہ وہ معافی نہیں مانگیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس معاملے پر مریم نواز کے ساتھ ہیں۔

اسی ملاقات میں نواز شریف نے یہ بھی کہاکہ وزیر اعلیٰ کے منصب سے لفظی بیان بازی کو مزید طول نہ دیا جائے تو بہتر ہے۔ ہماری توجہ پنجاب میں ترقی پر ہونی چاہیے۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے بھی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو مشورہ دیا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے ہونے والی پریس کانفرنس پر اس طرح کا رد عمل وزیر اعلیٰ کی طرف سے دینے کی ضرورت نہیں ہے، ہمیں صوبائیت کی طرف نہیں جانا چاہیے۔

ذرائع کے مطابق اسی ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کو بریف کیاکہ پنجاب حکومت کس طرح سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے، پی ٹی آئی کی پیپلز پارٹی کو پیشکش

وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کو سیلاب متاثرین کو دیے جانے والے پیکج کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ جس پر نواز شریف نے مریم نواز کو شاباش دی کہ انہوں نے پنجاب کے عوام کے لیے دن رات ایک کیا ہوا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانائے تاکائی چی: جاپان کی ’آئرن لیڈی‘ اور پہلی خاتون وزیراعظم کون ہیں؟

سندھ: کچے کے ڈاکوؤں کے ہتھیار ڈالنے کی پیشکش، نئی پالیسی ہے کیا؟

بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر کی مشیر برائے خوراک سے ملاقات

ایران میں 5.35 شدت کا زلزلہ

’خواب دیکھتے رہو!‘ ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای کا ٹرمپ کے دعوے پر دلچسپ ردعمل

ویڈیو

آنکھوں میں اندھیرا مگر خواب روشن: حسن ابدال کی اسرا نور کی کہانی

وطن واپسی کے 2 سال، کیا نواز شریف کی سیاسی زندگی اب جاتی عمرہ تک محدود ہوگئی ہے؟

شہباز حکومت اور جی ایچ کیو میں بہترین کوآرڈینیشن ہے، ون پیج چلتا رہے گا، انوار الحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

افغانوں کو نہیں، بُرے کو بُرا کہیں

ہم ’یونیورس 25‘ میں رہ رہے ہیں؟

پاک افغان امن معاہدہ کتنا دیرپا ہے؟