پاکستان میں سیل اور جین تھراپی فریم ورک کے قیام کے حوالے سے راولپنڈی میں ایک اہم سیمینار منعقد ہوا، جس میں طبی ماہرین، محققین، تعلیمی اداروں اور صنعتی شعبے کے نمائندوں نے شرکت کی۔
شرکا نے اس پیشرفت کو ملک میں جدید طبی سہولیات کے فروغ اور علاج کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں:سروائیکل کینسر، لاعلمی سے آگاہی تک
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلی بار اس جدید طریقہ علاج کا آغاز کیا جا رہا ہے جو مستقبل میں طبی نظام میں انقلابی تبدیلی کا باعث بنے گا۔
راولپنڈی میں سیل اور جین تھراپی فریم ورک پر تاریخی سیمینار!
کینسر، تھیلیسیمیا سمیت مہلک امراض کے علاج میں انقلاب کی بنیاد رکھ دی گئی۔
ماہرین: پاکستان میں کم قیمت پر جدید علاج کی فراہمی ایک بڑا قدم ہے pic.twitter.com/b3A1qi88Ng— WE News (@WENewsPk) October 7, 2025
انہوں نے کہا کہ سیل اور جین تھراپی سے کینسر، تھیلیسیمیا اور دیگر مہلک امراض کے علاج میں نمایاں بہتری آئے گی۔
مزید پڑھیں: کیموتھراپی کے دوران بال جھڑنے سے بچاؤ کے لیے جیل تیار
ماہرین نے امید ظاہر کی کہ پاکستان میں یہ علاج بین الاقوامی معیار کے مطابق لیکن کم لاگت پر عوام کو دستیاب ہوگا۔