اسرائیلی حکام اور یہودی آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ میں داخلہ، سعودی عرب کی شدید مذمت

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب نے اسرائیلی حکام اور یہودی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں گھسنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ یہ کارروائیاں اسرائیلی قبضے کے فوجی تحفظ میں کی گئیں، جو اسلام کے مقدس ترین مقامات میں سے ایک کی حرمت کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصی پر اسرائیلی حملے کے دوران پہنچایا گیا نقصان تصاویر میں

بدھ کے روز جاری بیان میں سعودی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ مملکت مسجد اقصیٰ کی حرمت پر مسلسل حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب ہر اس اقدام کو مسترد کرتا ہے جو القدس اور اس کے مقدس مقامات کے تاریخی و قانونی درجے کو نقصان پہنچائے۔

سعودی وزارت نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیلی قابض حکام کو اسلامی مقدس مقامات کی توہین اور فلسطینی شہریوں پر مسلسل مظالم پر جوابدہ ٹھہرائے۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے انتہا پسند وزیر برائے قومی سلامتی ایتامار بن گویر نے بدھ کو مسجد اقصیٰ کے احاطے کا دورہ کیا اور ایک ویڈیو میں کہا کہ 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے 2 سال بعد اسرائیل یہاں جیت رہا ہے اور یہودی قوم ہی اس مقام کی مالک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی اشتعال انگیزیاں اور اسکول تباہ کرنے پر پاکستان کی شدید مذمت

بن گویر نے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں مکمل فتح حاصل کریں اور حماس کو مکمل طور پر تباہ کریں۔ وہ پہلے بھی مسجد اقصیٰ کے اسٹیٹس کو کو چیلنج کرنے کے بیانات دے چکے ہیں، جس کے تحت مسلمانوں کو عبادت اور یہودیوں کو صرف وزٹ کی اجازت ہے.

سعودی عرب کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات پورے خطے میں اشتعال اور کشیدگی میں اضافے کا باعث بن سکتے ہیں اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریل کی پٹریوں سے جنم لینے والا قصبہ، جہاں کی سیر سیاحوں کا خواب بن گیا

خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں برفباری، لینڈ سلائیڈنگ کا الرٹ جاری

امریکی ٹیرف کا دباؤ، بھارت نے لڑکھڑاتی معیشت کو بچانے کے لیے ہاتھ پاؤں مارنا شروع کر دیے

سیول کی کچی آبادی میں ہولناک آتشزدگی، 300 فائر فائٹرز متحرک

ICE کے خلاف احتجاج شدت اختیار کر گیا، ٹرمپ نے فوج تعینات کرنے کی دھمکی دیدی

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

جامعہ اشرفیہ کے انگریزی جریدے کے نابینا مدیر زید صدیقی

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘