عدالت ملزمان کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، تہرے قتل کیس میں وفاقی آئینی عدالت کے ریمارکس

منگل 10 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی آئینی عدالت میں تہرے قتل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس حسن اظہر رضوی نے ملزمان کے حوالے سے اہم ریمارکس دیے۔ کیس کی سماعت جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی۔

سماعت کے دوران ملزمان کے وکیل گبرئیل فرانسیس نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے ڈی ایس پی سراج الدین لاشاری کی نئی رپورٹ کو تسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ رپورٹ میں کچھ ملزمان کو بے گناہ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: وفاقی آئینی عدالت نے پہلی پوزیشن ہولڈرخاتون کی تقرری کو قانونی قرار دے دیا

اس موقع پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دیے کہ سندھ میں اس نوعیت کے کیسز کی تحقیقات اکثر سراج الدین لاشاری سے ہی کرائی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقدمے کی ایف آئی آر میں تمام 13 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ 3 افراد کے قتل کے ملزمان کو عدالت تحفظ فراہم نہیں کر سکتی، جبکہ اس کیس میں بعض ملزمان مفرور بھی ہیں۔

وکیل گبرئیل فرانسیس نے عدالت کو بتایا کہ ان کے تینوں مؤکل اس وقت جیل میں ہیں۔ اس پر جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ ٹرائل کہاں تک پہنچا ہے اور کیا عدالت نے ملزمان پر چارج شیٹ عائد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ عدالت میں چیلنج کردیا گیا

وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اگر عدالت مہلت دے تو وہ چارج شیٹ، چالان اور دیگر متعلقہ دستاویزات پیش کر سکتے ہیں۔

عدالت نے وکیل کو آئندہ سماعت پر متعلقہ عدالتی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کر دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی