’میرے پاسپورٹ پر اسرائیل کی ناپاک مہر نہیں لگی‘، وطن واپسی پر سینیٹر مشتاق احمد کا بیان

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی حراست سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق احمد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ بحرین سے اسلام آباد پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جیل میں ہم پر کُتے چھوڑے گئے، رہائی پانے والے سابق سینیٹر مشتاق نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

اس موقع پر سینیٹر مشتاق نے کہا کہ میں نے اسرائیلی حکام کو کہا کہ میرے بابائے قوم قائداعظم اسرائیل کو نہیں مانتے، میرا پاکستان، میری قوم اور میری حکومت اسرائیل کو نہیں مانتی، میں اسرائیل کو نہیں مانتا۔

انہوں نے کہا کہ 2 سال سے غزہ میں نسل کشی ہورہی ہے، فلسطین میں 25ہزار بچے معزور ہوچکے ہیں۔

مشتاق احمد  نے بتایا کہ صمود فلوٹیلا کے شرکا میں 80 فیصد غیر مسلم تھے،ہم کیسے مسلمان ہیں جو خاموش ہیں، اسرائیل اور نیتن یاہو دہشتگرد ہے، ہم پر 20 حملے ہوئے۔

سابق سینیٹر کا مزید کہنا تھا کہ  مجھے 2 بار اسرائیلی جج کے سامنے پیش کیا گیا، اسرائیل کو نہیں مانتا، پاسپورٹ پر اسرائیل کی مہر نہیں لگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا حافظ نعیم الرحمان کو ٹیلیفون، سینیٹر مشتاق سمیت اسرائیلی حراست میں موجود پاکستانیوں کی وطن واپسی پر گفتگو

انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل کو مٹائیں گے، میرے مبارک پاسپورٹ پر اسرائیل کی گندی مہر بھی نہیں لگی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق، نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے نائب وزیراعظم سے ٹیلیفونک گفتگو میں سابق سینیٹر مشتاق احمد کی عمان واپسی میں اردن کے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلاکے قافلے میں شامل تھے۔

گزشتہ ہفتے اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کے لیے امدادی سامان لے جانے والی کشتیوں کے ایک فلوٹیلا کو روک کر مشتاق احمد سمیت متعدد کارکنان کو حراست میں لے لیا تھا۔

مشتاق احمد کی رہائی بین الاقوامی سفارتی کوششوں اور اردن و پاکستان کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انقلاب کے دنوں میں محبت، بنگلہ دیشی اور پاکستانی جوڑے کی کہانی

پاکستان میں بیروزگار افراد کی تعداد 59 لاکھ ہوگئی، خیبر پختونخوا سب سے آگے

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا