کراچی: سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد کا وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں 30 رکنی وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کراچی کا دورہ کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ کے اراکین شرجیل میمن، ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، سعید غنی، ناصر شاہ، اکرم دھاریجو اور چیف سیکریٹری کے ہمراہ وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور 30 سے زائد ممتاز کاروباری شخصیات و سرمایہ کار بھی وفد میں شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وفد کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق وفد میں توانائی، انفراسٹریکچر، زراعت، لائیواسٹاک، کان کنی، تعمیرات، لاجسٹکس اور سرمایہ کاری کے مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات شامل تھیں، اجلاس میں پاکستان بزنس کونسل، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (او آئی سی سی آئی) اور سعودی سفارتخانے کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں، سندھ پاکستان کی معاشی ترقی کا گیٹ وے بننے کے لیے تیار ہے، ہم نے زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کیا ہے اور سرمایہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنایا ہے، سرمایہ کار دوست اور اصلاحات پر مبنی ماحول سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہماری شراکت داری خطے کے معاشی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہے، جبکہ سندھ حکومت سعودی وژن 2030 کے اہداف کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے۔

انہوں نے سندھ کے 12 ترجیحی سرمایہ کاری کے شعبوں پر روشنی ڈالتے ہوئے سعودی کمپنیوں کو زراعت، توانائی، انفراسٹریکچر، لاجسٹکس اور صنعتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ حیدرآباد سکھر موٹروے، کراچی کی بلیو اور ییلو لائن ٹرانزٹ سسٹمز، ماہی گیری، لائیو اسٹاک اور اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ فریقین نے مختلف شعبوں میں مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا تاکہ تعاون کے تسلسل کو یقینی بنایا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وفد کا کامیاب دورہ پاکستان، وزیراعظم شہباز شریف کابینہ ارکان کے معترف

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاقی اداروں کے ساتھ مکمل ہم آہنگی میں کام کر رہی ہے، وفاقی وزارت سرمایہ کاری، اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل اور ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے قریبی روابط قائم ہیں تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فزیبلٹی سے لے کر عملی نفاذ تک سہولت فراہم کی جاسکے۔

انہوں نے سعودی قیادت کے وژن اور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سندھ و پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی دلچسپی قابلِ تحسین ہے۔

تقریب میں عوامی و نجی شعبوں میں تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطحی بزنس وفد کے ساتھ آیا ہوں جس سے دونوں ممالک میں نئی شراکت داری قائم ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کا برادرانہ تعلقات کو معاشی شراکت داری میں تبدیل کرنے کے عزم کا اعادہ

انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ہر شعبے میں ذیلی کمیٹیاں قائم کر کے عمل درآمد کا آغاز کیا جائے گا۔

شہزادہ منصور نے کہا کہ کراچی ایک پورٹ سٹی ہے جہاں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت سندھ نے سرمایہ کاری کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں اور سعودی سرمایہ کاروں سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پورے خطے میں تجارت کا دروازہ ہے اور سیاحت کے لحاظ سے بھی بے پناہ امکانات رکھتا ہے۔ ہمارے ساتھ تمام شعبوں کے سرمایہ کار آئے ہیں جو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرعزم ہیں۔ شہزادہ منصور نے کہا کہ پاکستان کی نجکاری پالیسی ہمارے لیے ایک موقع ہے جس سے ہم دونوں ممالک کی معیشت کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔

سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے وفد کا گورنر ہاؤس کا دورہ

سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے وفد نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے دورے کے بعد گورنرہاؤس کا دورہ بھی کیا، جہاں گورنر کامران ٹیسوری نے وفد کا شاندار استقبال کیا، گورنرنے سعودی شہزادے منصوربن محمد کے ہمراہ پرچم کشائی کی

اس موقع پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، گورنر ہاؤس تمام سرمایہ کاروں کو خوش آمدید کہتا ہے۔

یاد رہے کہ جمعرات کے روز سعودی عرب کا اعلیٰ سطح تجارتی وفد 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچا، جہاں وہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی اور مختلف تجارتی تنظیموں سے ملاقاتیں کرے گا۔

 وفد کی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(FPCCI)، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس (OICCI) اور ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) کے حکام سے اہم ملاقاتیں طے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف آج پشاور میں اہم پریس کانفرنس کریں گے

نیپرا نے کے الیکٹرک پر کروڑوں روپے جرمانہ کیوں عائد کیا؟

وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

صدر ٹرمپ آئندہ ہفتے مصر جائیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدے کی تقریب میں شرکت کا امکان

ویڈیو

’احترام کا رشتہ برقرار رہے گا‘ مشتاق احمد خان کا جماعت اسلامی سے علیحدگی کا اعلان

‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟

تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی

کالم / تجزیہ

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر

بیت اللہ سے