وفاقی کابینہ نے پاک سعودیہ اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی

جمعرات 9 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی کابینہ نے پاک سعودی اسٹریٹجک معاہدے کی توثیق کردی ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں شہدا کے خون نے ایک لکیر کھینچ دی ہے، اب یہ جنگ پاکستان کے لیے ہے اور کوئی پاکستان کو مٹا نہیں سکتا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم

شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں، پارلیمنٹ، سول سرونٹس اور پاک افواج دن رات ملک کے دفاع میں مصروف ہیں، لیکن اگر دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہ کیا گیا تو یہ تمام کوششیں ضائع ہو جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے، کیونکہ اب بس بہت ہوچکا ہے۔

انہوں نے شہدا کو پاکستان کے وقار اور عزت کا تاج قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، انہیں بھول جانا علاقے، ملک اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ سب سے بڑی ناانصافی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاک فوج مخالف مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی

وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ دہشتگردوں کو سہولت، پناہ یا مدد فراہم کرتے ہیں وہ بھی برابر کے مجرم ہیں۔ ان کے مطابق یہ لوگ خوارج کا ساتھ دے رہے ہیں جبکہ ہمارے شہداء اپنی جانوں کے نذرانے دے کر وطن کی حفاظت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹریٹیجک باہمی دفاعی معاہدے کی توثیق بھی کر دی۔

کابینہ نے دونوں ممالک کی قیادتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ دفاعی تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گا۔

پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے غیر فعال طیارے عطیہ 

مزید برآں، کابینہ نے پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے 15 غیر فعال طیاروں کو مختلف تعلیمی، یادگاری اور نمائش کے مقاصد کے لیے عطیہ کرنے کی منظوری دی، جبکہ باقی 4 فعال طیارے بدستور ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔ یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب طیاروں کی نیلامی کی سابقہ کوششیں ناکام رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعظم کا خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیے وفاقی کابینہ کی ایک ماہ کی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان

اجلاس میں واپڈا کے بڑے ڈیموں اور پن بجلی منصوبوں کے تحفظ کے لیے ایک خصوصی سیکیورٹی فورس کے قیام کے لیے قانون سازی کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلپائن اور انڈونیشیا میں 7.4 شدت زلزلے کے بعد سونامی کا خطرہ ٹل گیا

امریکی صدر ٹرمپ کا جنگیں ختم کرانے کا دعویٰ7، کتنی حقیقت، کتنا فسانہ؟

نوبیل امن انعام 2025 آج، غزہ ڈیل میں تاخیر ٹرمپ کے لیے نقصان کا باعث بن گئی

اقوامِ متحدہ کا غزہ کے لیے 60 روزہ ہنگامی امدادی منصوبہ تیار

محمود عباس کا اسرائیلی امن کارکنوں سے ملاقات میں امن کی بحالی پر زور، فلسطینی ریاست کے قیام کا اعادہ

ویڈیو

 ’حاضر سکھر‘: ذیشان بلوچ خاموش خدمت کی نمایاں پہچان

ذہنی مرض کو توہمات یا پاگل پن سے جوڑنا اپنے پیاروں کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، ڈاکٹر مودت رانا

اسلام آباد خوش منظر یا بد صورتی کا شکار شہر؟

کالم / تجزیہ

پاک سعودی عرب معاہدہ: طاقت کے توازن کی نئی تعبیر

پیاس کی کہانی

پاک سعودی تعلقات اور تاریخی پس منظر