پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعظم

بدھ 8 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ باہمی بھائی چارے پر مبنی ہے، اور اگر دونوں ممالک مل کر کام کریں تو عالمی برادری میں مضبوط مقام پیدا کیا جا سکتا ہے، موجودہ وقت پاکستان کے لیے سنہری مواقع لے کر آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امت مسلمہ اسلامی اقدار پر عمل کرکے کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتی ہے، وزیراعظم شہباز شریف

وزیر اعظم بدھ کو اسلام آباد میں سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء، اعلیٰ سرکاری حکام اور کاروباری شخصیات شریک تھیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ وہ گزشتہ 40 سال سے سیاست میں ہیں اور پہلی بار 60 کی دہائی میں سعودی عرب گئے تھے، لیکن حالیہ دورہ ریاض بالکل منفرد اور تاریخی تھا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے نہایت گرمجوشی کا مظاہرہ کیا اور سعودی عوام نے ہمیشہ پاکستان کے لیے بے مثال محبت دکھائی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب کا پاکستان سے تعلق غیر متزلزل عزم پر مبنی ہے، جو دونوں ممالک کے تاریخی تعلقات کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب حقیقی بھائی ہیں، اور ہم مقدس مقامات مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ کے ہمیشہ محافظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کاروبار، سرمایہ کاری، تحقیق اور ترقی کے شعبوں میں مشترکہ تعاون کو فروغ دیں گے۔ سعودی عرب کی متحرک قیادت کے وژن سے بہت کچھ سیکھنے کی ضرورت ہے، وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، لہٰذا ہمیں مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ کی تفصیلات

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین انسانی وسائل موجود ہیں، سعودی حکام معاہدوں پر دستخط کے لیے پرجوش ہیں، اور اب ہمیں عملی طور پر مل کر کام کا آغاز کرنا ہوگا۔

’سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں گی‘

سعودی پاکستان جوائنٹ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد بن سعد آل سعود نے کہا کہ وہ پاکستان سعودی مشترکہ بزنس کونسل اجلاس کے لیے آئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان آمد سے قبل سعودی وزرا سے ملاقاتیں کیں اور انہیں پاکستان میں ممکنہ اسٹریٹجک منصوبوں سے آگاہ کیا۔ شہزادہ منصور نے یقین دلایا کہ سعودی کاروباری طبقے کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے بھرپور سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

جاپان میں 50 سالہ بدترین آگ، 170 سے زائد عمارتیں جل گئیں، ایک ہلاک

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ