نوبیل امن انعام کے حالیہ اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس نے اس بات پر ردِعمل ظاہر کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بار پھر یہ انعام نہیں دیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن معاہدے کرتے رہیں گے، جنگوں کا خاتمہ کریں گے اور انسانی جانیں بچائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:امن نوبیل انعام 2025: صدر ٹرمپ پر سبقت پانے والی ماریا کورینا کون ہیں؟
وائٹ ہاؤس کے ڈائریکٹر کمیونیکیشن اسٹیون چونگ نے نوبیل کمیٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے واضح ہوتا ہے کہ کمیٹی نے امن پر سیاست کو ترجیح دی ہے۔
President Trump will continue making peace deals, ending wars, and saving lives.
He has the heart of a humanitarian, and there will never be anyone like him who can move mountains with the sheer force of his will.
The Nobel Committee proved they place politics over peace. https://t.co/dwCEWjE0GE
— Steven Cheung (@StevenCheung47) October 10, 2025
بیان میں کہا گیا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں کئی اہم سفارتی اقدامات کیے گئے جنہوں نے مشرقِ وسطیٰ سمیت دنیا کے مختلف خطوں میں امن کے امکانات کو بڑھایا، تاہم نوبیل کمیٹی نے ایک بار پھر ان کی کوششوں کو تسلیم نہیں کیا۔
مزید پڑھیں:ہنگری کے مصنف لازلو کراسناہورکائی ادب کے نوبیل انعام کے حقدار قرار
واضح رہے کہ نوبیل امن انعام وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا ماچادو کو دیا گیا ہے، جنہیں وینزویلا میں جمہوریت اور شہری حقوق کے لیے انتھک جدوجہد پر یہ اعزاز دیا گیا۔