واٹس ایپ نے صارفین کو پروفائل میں فیس بک آئی ڈی کا لنک شامل کرنے کی سہولت دیدی

اتوار 12 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واٹس ایپ نے اپنے تازہ ترین بیٹا اپ ڈیٹ میں نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت صارفین اب اپنے فیس بک پروفائل کا لنک واٹس ایپ پروفائل پر شامل کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کا مقصد میٹا کے پلیٹ فارمز کے درمیان رابطہ مزید آسان بنانا ہے۔

بیٹا ورژن میں شامل اس فیچر کے ذریعے صارف اپنے واٹس ایپ پروفائل پر فیس بک لنک جوڑ سکتے ہیں، جو ان تمام افراد کو نظر آئے گا جو ان کا پروفائل دیکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے آئی او ایس صارفین کے لیے کالز ہب فیچر لانچ کردیا

یہ لنک میٹا اکاؤنٹس سینٹر کے ذریعے تصدیق شدہ ہوگا تاکہ واضح ہو سکے کہ دونوں پروفائلز ایک ہی شخص کے ہیں۔ تصدیق شدہ لنک کے ساتھ ایک چھوٹا بیج ظاہر ہوگا، جبکہ غیر تصدیق شدہ لنک مکمل یو آر ایل کی صورت میں دکھائی دے گا۔

فیچر کو فعال کرنے کے لیے صارفین Settings > Privacy > Links میں جا کر اپنی مرضی کے مطابق لنک کی نمائش کو کنٹرول کرسکتے ہیں۔ صارف یہ طے کر سکتے ہیں کہ لنک سب کو دکھایا جائے، صرف منتخب رابطوں کو یا مکمل طور پر نجی رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے

یہ اپ ڈیٹ اس سے قبل متعارف کرائے گئے ان فیچرز کے تسلسل میں ہے جن کے ذریعے صارفین انسٹاگرام پروفائلز کو جوڑنے اور واٹس ایپ اسٹیٹس کو براہِ راست انسٹاگرام پر شیئر کرنے کی سہولت حاصل کر چکے ہیں۔

ابتدائی طور پر یہ فیچر محدود صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم توقع ہے کہ آزمائش مکمل ہونے کے بعد جلد ہی تمام واٹس ایپ صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

بنگلہ دیش اور قطر کے درمیان دفاعی تعاون کے نئے دور کا آغاز، اہم معاہدے پر دستخط

ویڈیو

تیسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں