آج ہم آپ کے لیے ترکیہ کے مزیدار ادانہ کباب کی ریسپی لائے ہیں جو صرف 20 منٹ میں تیار ہو جائے گی۔
ترکش ادانہ کباب بنانے کے لیے اجزا
چکن کی ران کا قیمہ ۔۔۔۔۔ ایک کلو گرام
تیل ۔۔۔۔۔2 سے 3کھانے کے چمچ
پیاز۔۔۔۔۔1عدد (درمیانے سائز کا)
سرخ شملہ مرچ۔۔۔۔۔1عدد(درمیانے سائز کی)
نمک۔۔۔۔۔3چوتھائی کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ
کُٹی ہوئی لال مرچ۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
سبز دھنیا۔۔۔۔۔1کپ (باریک کٹا ہوا)
پیپریکا پاؤڈر۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ
تازہ سبز مرچ۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ(پسی ہوئی)
لہسن۔۔۔۔۔1کھانے کا چمچ(پسا ہوا)
ترکش ادانہ کباب بنانے کا طریقہ
1۔پیاز اور شملہ مرچ کوگرائینڈر میں ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔
2۔گرائینڈ کی ہوئی شملہ مرچ اور پیاز کا پانی چھلنی کی مدد سے چھان لیں۔
3۔اب چکن کے قیمے میں نمک، کُٹی ہوئی لال مرچ، پیپریکا پاؤڈر، سبز مرچ، لہسن، گرائینڈ کی ہوئی پیاز اور شملہ مرچ اور سبز دھنیا شامل کریں اور اچھی طرح مکس کر لیں۔
4۔چکن کے قیمے میں چیزیں مکس کر لینے کے بعد ایک گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔
5۔بڑے سائز کی لکڑی کی سیخوں کو اسکوچ ٹیپ کی مدد سے آپس میں جوڑ دیں۔
6۔اب ان لکڑی کی سیخوں کو ایلومینیم پیپر کے ساتھ کور کر دیں۔
7۔کباب بنانے کے لیے پہلے آپ اپنے ہاتھ کو گیلا کر لیں اور جتنا بڑا آپ کو کباب بنانا ہے اتنا مکسچر لے لیں اور اسے سیخ پر لگا لیں اور اسے سیخ پر اتنا پھیلائیں جتنا بڑا آپ نے کباب رکھنا ہے۔
8۔سیخ پر کبا ب کا مکسچر لگا لینے کے بعد اب اس پر انگلی اور انگوٹھے کی مدد سے نشان بنا لیں۔ ادانہ کباب پر نشان لگانے سے پہلے آپ نے اپنے ہاتھ کو گیلا کرنا ہے۔
9۔اب ایک پین میں 2سے3کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور اسے برش کی مدد سے اچھی طرح پھیلا لیں۔
10۔ادانہ کباب بناتے وقت آپ نے بہت زیادہ تیل کا استعمال نہیں کرنا کیونکہ اس میں چکن کی ران کے قیمے کا استعمال کیا گیا ہے اس میں پہلے ہی بہت زیادہ چکنائی ہوتی ہے۔
11۔کباب ہلکی آنچ پر پکائیں۔
12۔اگر کباب کو بہت زیادہ پکائیں گے تو یہ خشک اور سخت ہو جائیں گے۔
13۔ادانہ کباب بناتے وقت ان کو بار بار الٹاتے رہیں۔
مزیدار ترکش ادانہ کباب تیار ہیں۔14۔