وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نامزد کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی نے نہیں بلکہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سفارش پر کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سہیل آفریدی کو دہشتگردوں کی سہولتکاری کے لیے لایا گیا، وزیراطلاعات عطا تارڑ
نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ فیصلہ صوبے کی بہتری کے بجائے ذاتی بنیادوں پر کیا گیا ہے، جس پر تحریک انصاف کے اراکینِ اسمبلی بھی ناخوش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تشدد، ٹکراؤ اور انتشار کی سیاست کو فروغ دینا چاہتے ہیں اور ان کا ذہن ہے کہ ایک بار پھر وفاق پر یلغار کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ‘ڈرامہ بازی نہ کریں’ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ گورنرخیبرپختونخوا کو ملا یا نہیں؟
طارق فضل چوہدری نے خبردار کیا کہ آئندہ اسلام آباد پر کسی بھی قسم کی چڑھائی کی کوشش ہوئی تو اسے سختی سے روکا جائے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں حالات اس وقت غیر مستحکم ضرور ہیں، تاہم گورنر راج کے نفاذ سے متعلق باتیں قبل از وقت ہیں۔