مریم نواز نے اپنی کارکردگی پر اٹھتے سوالوں کا جواب دے کر فرض ادا کیا، سینیٹر پرویز رشید

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی کارکردگی پر اٹھتے سوالوں کا جواب دے کر فرض ادا کیا ہے اور ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان کوئی تناؤ نہیں وہ صرف کارکردگی کی بنیاد پر مکالمہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی ترقی سے جلنے والوں کے دماغ کی صفائی کررہی ہوں، مریم نواز کی مخالفین پر پھر تنقید

وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ حکومت کے منصوبوں کی تشہیر عوامی آگاہی کے لیے ضروری ہوتی ہے تاکہ عوام کو معلوم ہو کہ ان کے فائدے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ اگر حکومت عوام کی سہولت کے لیے کوئی منصوبہ بناتی ہے اور اس کی اطلاع عوام تک نہیں پہنچتی تو وہ اس سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے۔

کام کی تشہیر کے فوائد کیا ہیں؟

سینیٹر پرویز رشید نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب ایک نئی پالیسی متعارف کروائی کہ مریضوں کو دوائیاں گھروں تک پہنچائی جائیں گی جبکہ اس سے پہلے مریض اسپتالوں میں لائنوں میں لگ کر دوائیاں حاصل کرتے تھے اب اگر اس پالیسی کی تشہیر نہ ہو تو عوام کو کیسے معلوم ہوگا کہ انہیں یہ سہولت فراہم کردی گئی ہے؟

مزید پڑھیے: مریم نواز وزیراعظم بننے کی تیاری کررہی ہیں، فیصلہ وقت پر ہوگا، رانا ثنااللہ کا انکشاف

انہوں نے کہا کہ تشہیر صرف حکومت کی کارکردگی دکھانے کے لیے نہیں بلکہ عوامی فلاح کے لیے بھی ناگزیر ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ اس سے نہ صرف عوام کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ اگر پالیسی پر عملدرآمد میں کوئی کمی یا خامی رہ جائے تو عوام اپنی شکایت حکومت تک پہنچا سکتے ہیں جس سے بہتری کا عمل ممکن ہوتا ہے۔

’مریم نواز اور پیپلز پارٹی کے بیچ بیان بازی، جمہوریت کا حسن ہے‘

سینیٹر پرویز رشید نے مریم نواز اور پیپلز پارٹی رہنماؤں کے درمیان حالیہ بیان بازی سے سیاسی کشیدگی بڑھنے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ کوئی تناؤ نہیں بلکہ ایک ’صحت مند مقابلہ‘ ہے اور ہر جماعت کو اپنی کارکردگی بیان کرنے اور سوالات کے جواب دینے کا حق ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہی جمہوریت کا حسن ہے لہٰذا اس سے پریشان نہیں ہونا چاہیے بلکہ اس کو حوصلہ افزائی دینی چاہیے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزرا کی صدر زرداری سے اہم ملاقات، پیپلز پارٹی اور ن لیگ بیان بازی روکنے پر متفق

سینیٹر پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف ہماری جماعت کے رہنما اور رہبر ہیں اور ہم ان کی ہدایات پر عمل کرتے ہیں اور دل سے قبول بھی کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہائی نان، خوبصورت ساحلوں اور چائے کے باغات سے بھی آگے اب ایک غیر معمولی فری ٹریڈ زون

’سابق مس انڈیا کو شوہر نے دھمکی دی کہ تمہارا چہرہ بگاڑ دوں گا‘، وکیل کا انکشاف

شنگھائی ایئرپورٹ پر بھارتی خاتون کو زیر حراست رکھے جانے پر انڈیا کا چین سے شدید احتجاج

سائنسدانوں کو 10 ہزار سالہ قدیم ‘چیونگم’ کا سراغ مل گیا، اسے چبانے والا کون تھا؟

فیفا کا رونالڈو کو بڑا ریلیف، فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت برقرار

ویڈیو

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

وی ایکسکلوسیو: نظام کی بقا کے لیے خود کو مائنس کیا ورنہ اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا