شمالی کوریا نے اپنے نئے بین البرعظمی میزائل کی شاندار نمائش کے ساتھ ایک عظیم فوجی پریڈ کا انعقاد کیا ہے، جس کی قیادت کم جونگ اُن نے کی۔ پریڈ میں بین الاقوامی شخصیات نے بھی شرکت کی، جن میں چین کے وزیراعظم لی چیانگ، روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین اور سابق صدر دمتری میدوی ایدف اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کے جنرل سیکریٹری تو لام شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یوکرائن کیخلاف روس کا ساتھ دینے والے شمالی کوریائی فوجیوں کے لیے اعزازات
یہ فوجی پریڈ جو حکمراں جماعت ورکرز پارٹی کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہوئی، پریڈ کے دوران شمالی کوریا نے اپنا جدید ترین بین البرعظمی میزائل ہواسونگ 20 پیش کیا، جسے ریاستی میڈیا کے مطابق ملک کا طاقتور ترین جوہری اسٹریٹجک ہتھیار قرار دیا گیا۔ اس میزائل سیریز کے ذریعے شمالی کوریا کو امریکا کے کسی بھی حصے کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہے۔
Обратили внимание, что чем беднее живет народ в стране и меньше у него свобод, тем помпезнее военные парады? Это Северная Корея, но этот праздник смерти ничем не отличается от такого же праздника в любой другой россии. pic.twitter.com/nLDAOvakQ3
— Энергия на шару (@PowerNaShary) October 11, 2025
امریکی تھنک ٹینک کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس سے وابستہ ماہر آنکِت پانڈا کے مطابق ہواسونگ 20 اس وقت شمالی کوریا کی طویل فاصلے تک جوہری صلاحیتوں کے عروج کی نمائندگی کرتا ہے، اور توقع ہے کہ اس نظام کا تجربہ سال کے اختتام سے قبل کیا جائے گا۔
آنکِت پانڈا کے بقول یہ میزائل ایک سے زیادہ وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو امریکی میزائل دفاعی نظام پر دباؤ بڑھائے گا اور واشنگٹن کے خلاف کم جونگ اُن کی جارحانہ حکمتِ عملی کو مضبوط کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: چین، روس اور شمالی کوریا امریکا کے خلاف سازش کررہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا الزام
پریڈ میں دیگر جدید ہتھیار بھی پیش کیے گئے جن میں ہائپرسونک بیلسٹک میزائل، کروز میزائل، نیا راکٹ لانچر اور خودکش ڈرون لانچر شامل تھے۔
Hier die komplette Militärparade aus Nordkorea. Seltene Bilder, die man im globalen Westen kaum zu sehen bekommt. Das "Prunkstück" war die mit Atomsprengköpfen bestückbare Interkontinental-Rakete, die im Video direkt am Anfang gezeigt wird. Die Kooperation mit Russland hat… pic.twitter.com/AkuwojX62C
— MultiPolar (@Your_Tweety) October 11, 2025
کم جونگ ان نے اپنے خطاب میں غیر ملکی محاذوں پر تعینات شمالی کوریائی فوجیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی بہادری نہ صرف وطن کے دفاع میں بلکہ سوشلسٹ تعمیر کے دوسرے محاذوں پر بھی نمایاں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوج کو ایک ناقابلِ شکست قوت بنتے رہنا چاہیے جو ہر خطرے کو نیست و نابود کر دے۔
پریڈ کے موقع پر کم جونگ ان نےدمتری میدوی ایدف سے ملاقات بھی کی۔ میدویدیف نے یوکرین میں روس کے ساتھ لڑنے والے شمالی کوریائی فوجیوں کی قربانیوں کو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی علامت قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا کے جنوبی کوریا پر انوکھے طرز کے حملوں میں اضافہ
کم جونگ اُن نے اس موقع پر کہا کہ وہ روس کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور مشترکہ اہداف کے لیے قریبی تعلقات بڑھانے کے خواہاں ہیں، اسی موقع پر ویتنام اور شمالی کوریا کے درمیان دفاع، خارجہ امور اور صحت کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے گئے۔