دو ملکی ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستان کے اوپننگ بلے باز عبداللہ شفیق محض 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جبکہ شان مسعود 76 رنز کی اننگز کھیل کر پویلیلن لوٹ گئے۔
اس کے بعد انعام الحق 93 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے تاہم سعود شکیل بغیر کوئی رن بنائے اور بابر عظم 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں:کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو
پاکستان آئی سی سی ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے نئے دورانیے کے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ کا سامنا آج 12 اکتوبر سے لاہور میں کر رہا ہے۔
جنوبی افریقہ اس دورے میں 2 ٹیسٹ میچ کھیلے گا، جبکہ دوسرا ٹیسٹ 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔
🇵🇰 Playing XI for the VGOTEL Mobile Presents Bank Alfalah Test Series 2025 opener vs South Africa🏏#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/k2f3l1r7Bt
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) October 12, 2025
لاہور ٹیسٹ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 31 واں ٹیسٹ میچ ہوگا۔ اس سے قبل کھیلے گئے 30 میچوں میں پاکستان نے چھ جبکہ جنوبی افریقہ نے 17 میچ جیتے ہیں۔
یہ جنوبی افریقہ کا پاکستان کا چوتھا دورہ ہے۔ آخری دورہ 2021 میں ہوا تھا، جب پاکستان نے بابر اعظم کی قیادت میں دونوں ٹیسٹ میچ جیت کر یادگار فتح حاصل کی تھی۔