کوشش ہوگی کہ ہوم گراؤنڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، شان مسعود کی ٹیسٹ سیریز سے قبل گفتگو

ہفتہ 11 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ اس بار نسبتاً بہتر تیاری ہے، حالیہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا موقع ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنائے۔

لاہور میں جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ساجد خان ہمارے اہم کھلاڑی ہیں، انہیں وائرل فلو ہوا تھا اب واپس آگئے ہیں، ہم اپنی میڈیکل ٹیم سے بات کریں گے، ہم وقت لے کر ان کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری

شان مسعود نے اپنی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ ایسا پِچ بنائے جس میں ٹیسٹ میچز ڈرا ہو، زیادہ رنز کے بجائے ہم 20 وکٹیں لینے پر زیادہ توجہ دیں گے، ایسے میں ہمیں اپنی توقعات کھلاڑیوں سے کم رکھنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہوم گراونڈ پر زیادہ سے زیادہ میچز جیتیں، باولنگ پر کام کیا ہے اور فیلڈنگ کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے: جنوبی افریقہ کی پاکستان میں اسپن وکٹوں کے لیے خصوصی تیاریاں مکمل

اس موقع پر جنوبی افریقہ کے کپتان ایڈن مارکرام نے کہا کہ پچھلے سائیکل میں ہم نے اچھا پرفارم کیا، ہم پاکستان میں اسپن وکٹ کی توقع کررہے ہیں، بابر اعظم کی وکٹ اہم ہوتی ہے ان کو آوٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے جس کا اسے فائدہ ہوگا لیکن ہم اپنی کوشش کریں گے، ہم آج پِچ دیکھیں گے اور مشاورت کے بعد ٹیم کا فیصلہ کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 کا حصہ ہے۔ پہلا ٹیسٹ 12 اکتوبر سے شروع ہوگا اور دوسرا راولپنڈی اسٹیڈیم میں 20 تا 24 اکتوبر کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر مملکت نے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا

چلڈرن ڈے پر سلمان خان کی بچوں سے دل موہ لینے والی ملاقات، ویڈیو وائرل

مریم نواز کی گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت 39 کسانوں میں ٹریکٹر تقسیم

قومی کرکٹر نسیم شاہ کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ، 3 ملزمان گرفتار

پارلیمنٹ جب چاہے گی آئین میں ترمیم کرے گی، طلال چوہدری کا ججز کو واضح پیغام

ویڈیو

انتخابات میں شکست: لالو پرساد یادو کی بیٹی نے سیاست اور خاندان سے لاتعلقی کا اعلان کردیا

غلام علی: بلتستان کی مٹتی دھنوں کا آخری محافظ

2025 ویڈنگ سیزن: 70 کی دہائی کا ونٹیج گلیمر دوبارہ زندہ ہوگیا

کالم / تجزیہ

سارے بچے من کے اچھے

کامنی کوشل، اس دل میں لاہور کی یادوں کا باغ تھا

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں