گوگل نے اپنے مختلف ایپس اور سروسز میں اسسٹنٹ کی جگہ نیا جیمنی اے آئی اسسٹنٹ متعارف کرانا شروع کر دیا ہے۔
اینڈرائیڈ اتھارٹی کی ایک رپورٹ کے مطابق گوگل میپس کے نئے بیٹا ورژن میں جیمنی کو شامل کر لیا گیا ہے۔ اب جب صارف نیویگیشن انٹرفیس کے اوپری دائیں کونے میں موجود مائیکروفون آئیکون پر کلک کرتا ہے تو گوگل اسسٹنٹ کے بجائے جیمنی جواب دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیگما اور گوگل میں شراکت، جیمنی اے آئی اب ڈیزائن پلیٹ فارم کا حصہ
ابتدائی طور پر مائیکروفون آئیکون گوگل اسسٹنٹ کے روایتی رنگ میں رہتا ہے، لیکن کلک کرنے پر جیمنی کا مخصوص چمکتا ہوا اسپارک آئیکون ظاہر ہوتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جیمنی اب وہ نیویگیشن فیچرز انجام دے سکتا ہے جو پہلے گوگل اسسٹنٹ میں ممکن نہیں تھے۔
مثلاً، صارف اگر جیمنی کو ٹول روٹس سے بچنے کی ہدایت دے تو وہ راستہ خودکار طور پر تبدیل کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ جیمنی نیویگیشن سے ہٹ کر موسم جیسی معلومات بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوگل نے جی میل اور دیگر سروسز کے لیے اے آئی ماڈل متعارف کروا دیا
یہ فیچر فی الحال تمام صارفین کے لیے دستیاب نہیں، تاہم توقع ہے کہ آئندہ دنوں میں اسے عالمی سطح پر متعارف کرایا جائے گا۔













