اسلام آباد: پاکستان ویتنام بزنس فورم کا ترجیحی تجارتی معاہدے پر مذاکرات کے آغاز کا اعلان

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں پاکستان ویتنام بزنس فورم کا انعقاد ہوا، جس میں وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور ویتنام کے وزیر صنعت و تجارت ایچ ای نگوین ہونگ ڈین نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ویتنامی وفد اور بزنس کمیونٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کے درمیان دیرینہ خوشگوار تعلقات مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل، لیدر، فارما، زراعت، فوڈ پروسیسنگ اور آئی ٹی کے شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی طرف سے ویتنام کو ’فاسٹنگ بدھا‘ کے تاریخی مجسمہ کا تحفہ

جام کمال خان نے کہا کہ ترجیحی تجارتی معاہدہ (PTA) دونوں ممالک کے درمیان مارکیٹ تک رسائی اور تجارتی تنوع بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے کاروباری اداروں پر زور دیا کہ وہ طویل المدتی پارٹنرشپ قائم کریں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کے پاس نوجوان افرادی قوت اور پرکشش کاروباری ماحول موجود ہے، جبکہ ویتنام کی صنعتی ترقی اور ویلیو ایڈیڈ مینوفیکچرنگ سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بزنس فورم پاک ویتنام معاشی تعلقات کے نئے باب کا آغاز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فورم کے دوران ملاقاتیں اور بی ٹو بی سیشنز دوطرفہ تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں گے۔ فورم میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان اور ویتنامی وزارت صنعت و تجارت کی جانب سے پریزنٹیشنز دی گئیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر اعظم شہباز شریف کی ویتنام کے ہم منصب سے ملاقات، سیاحت و سرمایہ کار ی بڑھانے پر اتفاق

دونوں وزراء نے نجی شعبے کو مشترکہ منصوبوں میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی اور ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) پر مذاکرات کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا۔

ویتنامی وزیر نگوین ہونگ ڈین نے کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار اور باہمی مفید ترقی کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔ فورم میں پاکستان اور ویتنام کے درجنوں کاروباری نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ دونوں ممالک کے وزراء نے تعلقات کو نئے معاشی دور میں داخل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ویتنام کی مسلم ’سلطنت چمپا‘ کی داستانِ عروج و زوال

فورم کے موقع پر دونوں وزراء نے مذہبی اور ثقافتی سیاحت کے فروغ پر بھی زور دیا۔ ویتنامی وزیر نے بدھ مت ورثے کے مقامات کو روحانی سفر قرار دیا، جبکہ جام کمال خان نے کہا کہ پاکستان گندھارا اور ٹیکسلا تہذیب کے بدھ مت ورثے کے فروغ کے لیے تیار ہے۔

جام کمال خان نے ویتنامی بزنس کمیونٹی کو نومبر میں کراچی میں ہونے والی فوڈ اینڈ ایگریکلچر ایکسپو میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی ایئرلائن کی پرائیوٹائزیشن، فوجی فرٹیلائزر کی شمولیت کامیاب نجکاری کے لیے اہم

ریاض سیزن میں ‘فلائنگ اوور سعودی’ کا آغاز، حسین مناظر کی فضائی سیر کی سہولت

اسرائیل خودساختہ صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

بھارت: بیوفائی کے شبے میں شوہر نے بیوی کو آگ میں جھونک دیا، بیٹی بچ گئی

تائیوان کو اسلحہ فروخت کرنے پر چین کی جانب سے امریکی دفاعی کمپنیوں، عہدیداروں پر پابندی

ویڈیو

کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ ہیں؟

یو اے ای کے صدر کا دورہ پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر، حکومت کا عمران خان کے ساتھ ممکنہ معاہدہ

پاکستان اور امارات کا مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق، اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان دورہ پاکستان کے بعد واپس روانہ

کالم / تجزیہ

منیر نیازی سے آخری ملاقات

فقیہ، عقل اور فلسفی

پی آئی اے کی نجکاری ، چند اہم پہلو