لاہور ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل مکمل، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے مزید 226 رنز درکار

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز کا کھیل مکمل ہوگیا، جہاں مہمان ٹیم نے پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری اس میچ میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز اسکور کیے تھے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جس کے بعد قومی ٹیم کو 109 رنز کی برتری حاصل ہوئی۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ

دوسری اننگز میں پاکستانی بیٹنگ لائن زیادہ دیر مزاحمت نہ کرسکی اور پوری ٹیم 167 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ یوں مہمان ٹیم کو فتح کے لیے 277 رنز کا ہدف ملا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ نے تیسرے دن کے اختتام تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے تھے اور اب اسے کامیابی کے لیے مزید 226 رنز درکار ہیں۔

جنوبی افریقی کپتان ایڈن مارکرم صرف 3 رنز پر پویلین لوٹ گئے جبکہ ویان مولڈر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔

کھیل کے اختتام پر ریان ریکلٹن 29 اور زورزی 16 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ پاکستان کی جانب سے دونوں ابتدائی وکٹیں نعمان علی کے حصے میں آئیں۔

پاکستان کی دوسری اننگز

میچ کے تیسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں صرف 167 رنز بنا سکی، قومی ٹیم جنوبی افریقہ بولرز کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

پہلی اننگز میں شاندار 93 رنز بنانے والے امام الحق اس مرتبہ بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور سیمون ہارمر کی گیند پر آگے نکل کر کھیلنے کی کوشش میں اسٹمپڈ ہوگئے۔ کپتان شان مسعود جنہوں نے پہلی اننگز میں 76 رنز جوڑے تھے، دوسری اننگز میں صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

عبداللہ شفیق 41 رنز بنا کر ٹیم کو ابتدائی سہارا دینے کے بعد 64 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ 119 کے مجموعے پر بابراعظم بھی 42 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے۔

ان کے بعد سعود شکیل نے کچھ مزاحمت کی مگر وہ بھی 38 رنز پر اونچا شاٹ کھیلنے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد پاکستانی بیٹنگ لائن تیزی سے بکھر گئی۔ وکٹ کیپر محمد رضوان 14 رنز پر بولڈ ہوئے، جبکہ شاہین شاہ آفریدی بغیر کھاتہ کھولے 151 کے مجموعے پر واپس لوٹ گئے۔

آغا سلمان 4، نعمان علی 11 اور ساجد خان ایک رن بنا سکے۔ یوں پوری ٹیم 167 کے مجموعی اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے: پہلا ٹیسٹ: پاکستان کے 378 رنزکے جواب میں دوسرے روز کے اختتام پر جنوبی افریقہ کا اسکور 6 وکٹوں پر 216 رنز

اب جنوبی افریقہ کو فتح کے لیے 226 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو میچ میں واپسی کے لیے ابتدائی وکٹیں جلد حاصل کرنا ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

شفیع جان کا ٹی ٹی پی کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے گریز، سلمان اکرم راجا نے مؤقف رد کردیا

بنگلہ دیش میں اپوزیشن جماعت بی این پی کے رہنما عزیز الرحمان فائرنگ سے جاں بحق

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟