سینوران متھوسامی نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ میچ میں 41 سالہ ریکارڈ برابر کردیا

منگل 14 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنوبی افریقہ کے اسپنر سینوران متھوسامی نے لاہور ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 117 رنز کے عوض 6 وکٹیں اور دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کرلی ہیں۔

یہ کارنامہ انہیں 1957 کے بعد سے اب تک تیسرے جنوبی افریقی اسپنر کے طور پر ممتاز کرتا ہے جنہوں نے کسی ٹیسٹ میچ میں 10 یا زائد وکٹیں حاصل کی ہیں۔

دوسری جانب سینوران متھوسامی نے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 41 سالہ ریکارڈ بھی برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ٹیسٹ میں تیسرے روز کھیل مکمل، مہمان ٹیم کو جیت کے لیے مزید 226 رنز درکار

لاہور ٹیسٹ میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، جہاں جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے 226 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو کامیابی کے لیے مزید 8 وکٹیں حاصل کرنی ہیں۔

تیسرے دن کے اختتام پر، پاکستان کی جانب سے دیے گئے 277 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 51 رنز بنا لیے تھے۔

اس وقت رائن رِکلٹن 29 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں جبکہ ٹونی ڈے زورزی 16 رنز کے ساتھ ان کا ساتھ دے رہے ہیں، پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے ایڈن مارکرم اور ویان ملڈر کو آؤٹ کیا۔

مزید پڑھیں: پہلا ٹیسٹ: 378 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 269 رنز پر آؤٹ

تاہم دن کا سب سے نمایاں لمحہ اس وقت آیا جب سینوران متھوسامی نے تاریخ دہرا دی اور پاکستان کے خلاف پاکستان میں کھیلے گئے کسی ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں پانچ پانچ وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے۔

متھوسامی نے پہلی اننگز میں 117 رنز دے کر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ دوسری اننگز میں 57 رنز کے عوض 5 وکٹیں لے کر یہ سنگِ میل عبور کیا۔

 

اس سے قبل انگلینڈ کے اسپنر نک کُک نے 1984 کے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف یہی کارنامہ انجام دیا تھا، جب انہوں نے 6 وکٹیں 65 رنز اور 5 وکٹیں 18 رنز کے عوض حاصل کی تھیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ متھوسامی نے مجموعی طور پر 11 وکٹیں 174 رنز کے عوض لے کر 2021ء میں حسن علی کے قائم کردہ ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

حسن علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان میں کھیلے گئے ٹیسٹ میں 10 وکٹیں 114 رنز کے عوض حاصل کی تھیں۔

دوسری جانب، رواں ماہ کے آغاز میں پاکستان کے تجربہ کار اسپنر نعمان علی نے بھی اپنا نام ریکارڈ بُک میں درج کرایا۔

انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار بولنگ کرتے ہوئے عظیم اسپنر اقبال قاسم کو پیچھے چھوڑ دیا۔

مزید پڑھیں:پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کی نشریاتی تفصیلات جاری

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں منگل کے روز نعمان علی نے 112 رنز کے عوض 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کو 109 رنز کی برتری دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔

یہ ان کے کیریئر کا 5 وکٹوں والا 9واں کارنامہ تھا، جس کے ساتھ وہ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے کامیاب پاکستانی لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔

انہوں نے اقبال قاسم کے 8 مرتبہ 5 وکٹ ہالز کے طویل ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ