افغانستان کی جانب سے پاکستان کی حدود میں فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے، اور فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ہلاک ہونے کی اطلاعاعت ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کارروائیاں جاری ہیں۔
ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کردی گئی، فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔
کرم سیکٹر اپڈیٹ / تازہ ترین
پاک فوج کی طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف شدید کاروائیاں جاری سیکیورٹی ذرائع
ایک گھنٹے کے دوران چوتھی ٹینک پوزیشن شمشاد پوسٹ تباہ کر دی گئی ، سیکیورٹی ذرائع
فتنہ الخوارج اور طالبان کے کارندے شدید گھبراہٹ میں پوسٹیں چھوڑ کر فرار سیکیورٹی ذرائع… pic.twitter.com/E6KFqyREoR
— PTV News (@PTVNewsOfficial) October 14, 2025
ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی اس اہم کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اہم کمانڈر کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
واضح رہے کہ افغان طالبان نے خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں پاکستان کی حدود میں بلااشتعال فائرنگ کی ہے، جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا جارہا ہے۔














