امریکا پہلی بار طاقتور ترین 10 پاسپورٹس کی فہرست سے باہر

جمعرات 16 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست میں پہلی بار امریکا ٹاپ 10 سے باہر ہو گیا ہے۔ ہنلے پاسپورٹ انڈیکس کی تازہ درجہ بندی میں امریکا بارہویں نمبر پر آ گیا ہے، جہاں وہ ملیشیا کے ساتھ مشترکہ پوزیشن پر ہے۔

یہ انڈیکس شہریوں کی سفری آزادی اور بغیر ویزا رسائی کی بنیاد پر ممالک کی درجہ بندی کرتا ہے۔

عالمی سطح پر سب سے طاقتور پاسپورٹس

2025 کی فہرست کے مطابق سنگاپور 193 ممالک تک ویزا فری رسائی کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ جنوبی کوریا 190 مقامات کے ساتھ دوسرے اور جاپان 189 ملکوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برطانیہ کا نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ، یہ کن منفرد خصوصیات کا حامل ہوگا؟

امریکا اب 12ویں نمبر پر آ گیا ہے اور اس کے شہریوں کو 180 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل ہے۔

امریکی پاسپورٹ کی کمزور ہوتی حیثیت

2014  میں امریکا فہرست میں پہلے نمبر پر تھا، اور رواں سال جولائی تک ٹاپ 10 میں شامل تھا۔ تاہم ویزا پالیسیوں میں حالیہ تبدیلیوں نے اس کی درجہ بندی کو متاثر کیا۔

اپریل میں برازیل نے امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا کے شہریوں کے لیے ویزا فری داخلے کی سہولت واپس لے لی۔

چین نے متعدد یورپی ممالک کو ویزا سے استثنیٰ دیا لیکن امریکہ کو اس فہرست میں شامل نہیں کیا۔

اسی طرح پاپوا نیو گنی، میانمار اور ویتنام کی نئی پالیسیوں نے امریکی پاسپورٹ کی سفری طاقت کو مزید کمزور کیا۔

عالمی نقل و حرکت میں تبدیلی

ہنلے اینڈ پارٹنرز کے چیئرمین کرسچن ایچ کیلن کے مطابق گزشتہ دہائی میں امریکی پاسپورٹ کی گرتی ہوئی حیثیت عالمی طاقت اور سفری آزادی کے توازن میں بنیادی تبدیلی کی علامت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جعلی ملک ‘ٹورینزا’ کا پاسپورٹ لے کر خاتون کے امریکا پہنچنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

انہوں نے کہا کہ وہ ممالک جو کھلے پن اور تعاون کو فروغ دے رہے ہیں، آگے بڑھ رہے ہیں جبکہ جو اپنی پرانی حیثیت پر تکیہ کر رہے ہیں، پیچھے رہ گئے ہیں۔

برطانوی اور چینی پاسپورٹس کی نئی پوزیشن

برطانیہ کا پاسپورٹ بھی اپنی تاریخ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے اور اب آٹھویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب چین نے گزشتہ دہائی میں نمایاں پیشرفت کی ہے، 2015 میں 94ویں نمبر سے 2025 میں 64ویں نمبر تک پہنچ گیا ہے۔

چین نے روس، خلیجی ریاستوں، جنوبی امریکا اور یورپ کے کئی ممالک کے ساتھ ویزا فری معاہدے کیے ہیں، جو اس کی عالمی کھلے پن کی پالیسی کا حصہ ہیں۔

متحدہ عرب امارات کی تیز ترین ترقی

متحدہ عرب امارات نے گزشتہ دس سالوں میں سب سے زیادہ ترقی کی ہے، نمبر 42 سے بڑھ کر اب 8 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

اماراتی پاسپورٹ کے حامل شہری اب 184 ممالک میں بغیر ویزا یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کر سکتے ہیں۔

کمزور ترین پاسپورٹس

فہرست کے نچلے سرے پر افغانستان بدستور آخری نمبر (106) پر ہے، جس کے شہری صرف 24 ممالک میں بغیر ویزا سفر کر سکتے ہیں۔ شام 105 ویں اور عراق 104 ویں نمبر پر ہیں۔

یوں دنیا کے طاقتور ترین اور کمزور ترین پاسپورٹس کے درمیان 169 ممالک کا فرق موجود ہے۔

امریکی پالیسیوں اور پابندیوں کا اثر

سی این این کے تجزیہ کار رچرڈ کویسٹ کے مطابق، امریکہ کے سخت ویزا قوانین، یورپی یونین اور برطانیہ میں نئے سفری ضوابط اور ٹرمپ انتظامیہ کی امیگریشن پالیسیوں نے امریکی پاسپورٹ کی طاقت کو متاثر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیا کے کمزرو ترین پاسپورٹس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگرچہ دنیا کے چند پاسپورٹس اب بھی سب سے زیادہ مطلوب ہیں، لیکن عام شہری کے لیے اس میں زیادہ فرق نہیں پڑتا۔

ہنلے انڈیکس کا طریقہ کار

ہنلے پاسپورٹ انڈیکس بین الاقوامی فضائی تنظیم کے خصوصی اعداد و شمار کی بنیاد پر تیار کیا جاتا ہے اور اس میں 227 ممالک و خطوں کا احاطہ کیا جاتا ہے۔

یہ انڈیکس ہر سہ ماہی میں اپڈیٹ کیا جاتا ہے اور اس میں وہ ممالک شامل ہیں جو شہریوں کو ویزا فری یا ویزا آن ارائیول سہولت فراہم کرتے ہیں۔

2025 کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی فہرست (انتخاب)

  1. سنگاپور (193 ممالک)
  2. جنوبی کوریا (190)
  3. جاپان (189)
  4. جرمنی، اٹلی، اسپین، لکسمبرگ، سوئٹزرلینڈ (188)
  5. فرانس، آئرلینڈ، نیدرلینڈ، فن لینڈ، آسٹریا (187)
  6. یونان، ہنگری، ناروے، سویڈن، پرتگال (186)
  7. آسٹریلیا، پولینڈ، مالٹا، چیک جمہوریہ (185)
  8. متحدہ عرب امارات، برطانیہ، کروشیا (184)
  9. کینیڈا (183)
  10. لتھوانیا، آئس لینڈ (181)
  11. امریکہ، ملیشیا (180)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

’فرینڈشپ ناٹ آؤٹ‘، دہشتگردی ناکام، سری لنکن ٹیم کا سیریز جاری رکھنے پر کھلاڑیوں اور سیاستدانوں کے خاص پیغامات

عراقی وزیرِ اعظم شیاع السودانی کا اتحاد پارلیمانی انتخابات میں سرفہرست

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ